8 Superb Advantages of Curry Leaf



ایک جڑی بوٹی سے 7بیماریوں سے حفاظت
جڑی بوٹیوں میں بھرپور غذائیت اور کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے اور جیسے جیسے ان پر تحقیق کا دائرہ بڑھا تو اس کے حیرت انگیز فائدے سامنے آئے ہیں ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں کڑی پتے کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے اور اس میں پوشیدہ انتہائی خطرناک بیماریوں کے علاوج نے ماہرین طب کو حیران کردیا ہے کیونکہ یہ اپنے اندر دل کی بیماریوں سے لے کر بالوں کے علاج تک کی بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے ۔

خون کی کمی کی بیماری اینیمیاکا علاج :
کڑی پتہ آئرن اور فولک ایسڈ کا خزانہ ہے اسی لیے خون کی بیماری اینیمیاکا بہترین علاج ہے ، اینیمیا جسم میں خون اور آئرن کی کمی اور اسے جسم میں جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے جنم لیتی ہے جب کہ کڑی پتے میں موجود فولک ایسڈ آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور مزید آئرن بھی بناتا ہے ۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار :
ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کڑی پتے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول کرنے میں انتہائی موثر ہیں جب کہ اس میں موجود فائبر شوگر لیول کو کم کرنے میں بھی مدددیتا ہے اس کے لیے ہر کھانے میں کڑی پتے کا استعمال کریں اور اس آپ نہار منہ بھی کھاسکتے ہیں ۔

ہاضمے میں مؤثر :
کڑی پتے کارمینیٹوسے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے یہ بد ہضمی میں انتہائی مؤثر ہے ۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کڑی پتے میں قبض کے خاتمے کی خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں جو معدے کو متوازن رکھتی ہیں ۔

دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے :
جرنل آف چینی میڈیسن کے مطابق کڑی پتہ خون میں کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتاہے یہ کولیسٹرول کو آکسیڈنٹ ہونے سے بچاتا ہے کیونکہ یہ ڈی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے ۔

کیموتھراپی کے سائیڈ ایفکٹس کو کم کرتا ہے :
ایک تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں کیمو تھراپی کے مضر اثرات کو کم کرنے کے حیرت انگیز صلاحیت موجودہوتی ہے یہ کیموتھراپی کے دوران کروموسم کو تباہ ہونے سے بچاتا ہے جب کہ یہ بون میرو کی حفاظت کرتا ہے ۔ ایک اور تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں کینسر سے بچانے کے عناصر بھی پائے جاتے ہیں ۔

سینے اور ناک کی بیماری سے نجات دیتا ہے :
کھانسی ، سینے کی جکری اور نزلے میں کڑی پتہ انتہائی مفید ہے اس میں موجود وٹامن سی ، اے اور کائیمپ فیرول میں جلن اور جکڑن کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ ان بیماریوں سے دور رکھتے ہیں ۔ سینے کی جکڑن ختم کرنے کے لیے کڑی پتے کے پاوڈر کا ایک چمچ شہد میں ملا کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں ۔

بالوں کی نشوونما میں مؤثر :
کڑی پتے پر کی گئی کئی تحقیق میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ اس میں بالوں کی نشوونما کی زبردست خوبیاں پائی جاتی ہیں ، بالوں کے گرنے ، خشکی اور وقت سے قبل بالوں کا سفید ہوناجیسی بیماریوں کے خلاف کڑی پتے میں زبردست علاج موجود ہے ۔
بالوں کے علاج کے لیے چند کڑی پتے لے کر انہیں ناریل کے تیل میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور جب رنگ کالا ہونے لگے تو اُتار کر ٹھنڈاکرلیں اور اسے ہفتے میں کم ازکم تین بار لگائیں صرف 15دن میں اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے ہوں گے اس کے علاوہ کڑی پتے کو پیس کر اس میں دھی ملا کر اسے بھی بالوں پر لگانے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے ۔

Curry leaves health benefits are known globally. Though, in Pakistan and India, it is used more as a cooking spice than as a healthy herb. However with the time, as the awareness is growing, it's usage for health purposes is being increased. In Europe and America, curry leaves uses are well known by people and therefore it reflects with a large scale use of the herb. Girls can use curry leaf for hair, diabetes patients can make use of curry leaves to control their sugar level, common men and women can also use it to prevent different diseases like nose and chest problems.

It comes with lots of gains for humans from which we are going to discuss about 8 of them. Read about the health benefits of curry leaves below.

Tags : Uses of Curry Leaves Kari Patta Benefit

zoom effect

By Aqib Shehzad In Health and Fitness 14 Comments 109222 Views 27 Oct 2017


 Comments on 8 Superb Advantages of Curry Leaf

  • ANAYA - Jaamu nd kashmir Apr 06, 2017

    Mayry baal bht girty hy kya kch nhe kiya lambay karny k lia b bht kch kiya lkn kio farq nhe ap plz iska ilaj bataaia

  • وقاص - Lahore Apr 06, 2017

    السلام علیکم کری پتہ کا پودا آسانی سے گھر میں لگایا جا سکتا ہے اور یہ ایک چھوٹا جھاڑی نما درخت بنتا ہے ایور گرین یعنی خوبصورت بھی اور فائدہ بھی

  • Tayyab - Attock Apr 05, 2017

    Mairi age 34 Hy , mairy beard hair speedily white ho rhy hn , treatment btaiy GA plz, rxxxx

  • Jumani - KHI Mar 16, 2017

    I am using this and really getting good effect... Allah is the great.

  • abdul - peshawar Jan 08, 2017

    fresh curry leaves kahan se malayngi,please someone help me,[email protected]

  • Aamir - kohat Dec 30, 2016

    salam meri umer 30 ha or mery dhari or sar k bal sufaid ho rahy ha tezi se,, plz elaj bataye

  • Quratulain - karachi Feb 11, 2016

    Muj ko TB ke bemare hai is ka Elaj btain

  • Osmanahmed - Dhaka Nov 25, 2015

    Like zabardast

  • - Nov 25, 2015

    Curry pta kis cheez ka pta hota ha

  • sanober ali - Hyderabad Nov 25, 2015

    Salam muj kuch puchna h mri mother ko sas phulna ki taklef h eska lea koi hal bten plzz

  • KFoods.com - Karachi Oct 11, 2015

    @Haris Ye kisi bare sabzi wali shop pe mil jae ga. Sabzi ke thele pe shayd na mile. Khane me istamal kar sakte hain is ke ilawa kuch tarike oper bataye gaye hain.

  • `HARIS BASHIR - LAHORE Oct 10, 2015

    plz ye b btaye k is ko use kese krna he or ye mlta kaha se he

  • Ayesha khan - Lahore Oct 08, 2015

    bht hi kamal ki info hai

  • nargis - London Oct 08, 2015

    Very nice really I can't believe thanks

Read Blog about 8 Superb Advantages of Curry Leaf and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (8 Superb Advantages of Curry Leaf) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.