کیلشیم کی کمی کو صحت بخش غذاؤں سے دور کریں


غذائیت سے بھرپور قدرتی اشیاء کو استعما ل کرکے آپ صحت مند اور چاق و چوبند زندگی گزار سکتے ہیں ۔ کیلشم کی کمی سے سب سے پہلے جسم میں ہڈیاں اور دانت متاثر ہوتے ہیں ہڈیوں کا چٹخنا ہڈیوں اور جوڑوں میں درد ہاتھوں پیروں کا مڑ جانا یہ سب کیلشیم کی کمی کی علامات ہیں اور آج کل جدیدطرز زندگی اور کیلوریز سے بھرپور غذاؤں (چاکلیٹ ، کیک ، کولڈڈرنگ ، جنک فودذ) کے باعث کیلشیم کی کمی ایک عام مسئلہ بنتی جار ہی ہے آج کل صرف بزرک ، ادھیڑ عمر افراد ہی نہیں بلکہ نوجوان اور بچے بھی کیلشیم کی کمی کی پریشانی سے دوچار ہورہے ہیں ، ڈاکٹر حضرات جسم میں کیلشیم کی کمی کی نشاندہی کرنے کے بعد کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے ادویہ تجویز کرتے ہیں جو کچھ حد تک ہمارے جسم میں توانائی فراہم کرنے میں مدددیتی ہیں ۔

قدرتی طریقے سے حاصل کردہ کیلشیم صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے ، کیلشیم کی مناسب مقدار جسم کو فراہم کرنے کے لیے کونسی غذائیں کارآمد ہیں اور کن قدرتی غذائی اشیاء میں کیلشیم کی بھرپور مقدار ہوتی ہے آئیے جانتے ہیں ۔

پتے دار سبزیاں نہایت مفید ہیں :
سبزیاں اور پھل ہمارے صحت وتندرستی کی ضامن ہوتی ہیں لیکن کیلشیم کی کمی دور کرنے کے لیے پتے دار سبزیاں انتہائی مفید ہوتی ہیں مثلاً گوبھی ، مشروم ، ساگ، بروکلی وغیرہ ۔ آپ ان سبزیوں کو باقاعدگی سے اپنے ڈائٹ پلان میں شامل کرلیں تویہ مقرر کردہ DVکو پورا کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہیں ۔

پھلیاں :
پھلیاں انسانی جسم میں کیلشیم کی بھرپور رسد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں سیم کی پھلی ، مٹر ، گوار پھلی ، فرنچ بیسن لوبیہ کی پھلی وغیرہ میں کیلشیم کے ساتھ پروٹین بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے لہذا خواتین پھلیوں پر مشتمل غذائی روٹین کو زیادہ ترجیح دیں ۔

ڈیری اشیاء :
دودھ کیلشیم کی کمی پورا کرنے کے نہایت بہترین غذائی ٹانک ہے اس میں کیلشیم بڑی مقدار میں پایاجاتا ہے دودھ میں موجود کیلشیم کی خصوصیات ہڈیوں ، جوڑوں ، پٹھوں کو مضبوط کرنے میں نہایت کلیدی کردار ادا کرتی ہے اس کے علاوہ ڈیری اشیاء جیسے پنیر ، دھی ، مکھن وغیرہ بھی جسم کو مناسب مقدارمیں کیلشیم فراہم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
بوڑھے بچے نوجوان ان غذاؤں کو کثرت سے استعمال کرکے صحت مند چاق و چوبند زندگی گزارسکتے ہیں ۔

Calcium is essential for bones and teeth. You can live a perfect life by consuming natural foods that are rich with healthy nutrients such as calcium and vitamins.

You should be aware of the fact that lack of calcium can affect bones and teeth. Cracking bones, joints and bones pain and loosening of hands and feet are indications of shortage of calcium.

So here are some foods that can fulfil the lack of calcium in the body. Know and provide your body with required amount of calcium and therefore keep yourselves safe from certain diseases.

Calcium Rich Foods

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Calcium Rich Foods and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Calcium Rich Foods to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   28864 Views   |   10 Jun 2023
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

کیلشیم کی کمی کو صحت بخش غذاؤں سے دور کریں

کیلشیم کی کمی کو صحت بخش غذاؤں سے دور کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلشیم کی کمی کو صحت بخش غذاؤں سے دور کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔