کدو ایک مزیدار سبزی ہے لیکن اس کے بیجوں کی افادیت بھی کچھ کم نہیں ہے اور ان کی وجہ سے نہ صرف انسان تندرست رہا ہے بلکہ کئی طرح ی بیماریوں کے علاج بھی کئے جاسکتے ہیں،آئیے آپ کو اس کے چند فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
سوجن کے لئے
کدو کے بیجوں کاتیل جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی سوزش کے لئے انتہائی مفید ہے۔سائنسی تحقیق میں یہ بات چابت ہوئی ہے کہ اس کے استعمال سے جوڑوں کادرد ٹھیک ہوتا ہے اور جسمانی سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔
خواتین کے لئے
اس میں قدرتی طور پر ’فائیٹوسٹروجن‘ ہوتا ہے جو کہ خون میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو مخصوص ایام میں تکلیف کم ہوتی ہے۔ایسی خواتین جنہیں ایام میں تکالیف کا سامنا ہوانہیں چاہیے کہ وہ کدو کے بیج استعمال کریں۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لئے
ان میں زنک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کو صحت مند رہنے کے لئے کم ازکم 8ملی گرام زنک ضرور کھانا چاہیے جبکہ ایک کپ کدو کے بیج کھانے سے آپ کو بآسانی 6.59ملی گرام زنک مہیا ہوگا جو کہ ایک صحت مند زندگی کا آغاز ہوگا۔
اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور
کدو کے بیج انٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہی۔ا ن میںوٹامن ای،کومیریک،فیورلک،وینی لیک اور سائرینجک ایسڈ ہوتا ہے۔ان آکسیڈینٹس کی وجہ سے جسم توانائی سے بھرپور رہتا ہے اور انسان بیماریوںسے محفوظ بچارہتاہے۔
وٹامن بی کمپلیکس سے بھرپور
کدو کے بیجوں میں وٹامن بی کمپلیکس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں نیاسین،تھائیامین،رائبو فلائیوین اور فولیٹس ہوتے ہیں جو کہ انزائمز کو نظام کو بہتر بناتے ہوئے میٹابولزم کے عمل کو ٹھیک رکھتے ہیں۔
دل کی مضبوطی
ان میں میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ دل مضبوط ہوتا ہے۔کدو کے بیجوں میں موجود اجزاءکی وجہ سے نظام دوران خون بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس سے دل بھی صحیح طریقے سے کام کرتاہے۔
پروسٹیٹ کے لئے
کدو کے بیج میں موجود زنک کی وجہ سے یہ مردانہ صحت کے لئے بھی بہت مفیدہے۔مردوں کو چاہیے کہ وہ کدو کے بیج ضرور استعمال کریں کیونکہ اس طرح وہ پروسٹیٹ کے مسئلے سے بچ سکیں گے۔
بشکریہ: ڈیلی پاکستان
Pumpkin seeds are full of healthy and nutritional benefits. They contain fiber, carbohydrates, sodium, vitamin B1, iron and magnesium. Eating them has no side effects even they help cure for various kinds of diseases.
Kaddu seeds (Kaddu Ke Beej) have been being used as medicine for long ago. They are eaten peeled and also used to prepare Qahwa. Pumpkin contains massive amount of proteins. It is also rich with Amino Acid which removes out the insects from stomach. Its seeds are also enriched with fatty acids.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pumpkin Seed Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pumpkin Seed Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کدو کے بیج کے چند ایسے فوائد جنہیں جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گے
کدو کے بیج کے چند ایسے فوائد جنہیں جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کدو کے بیج کے چند ایسے فوائد جنہیں جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔