Gobi Kofta Recipe in Urdu

Find delicious Gobi Kofta recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gobi Kofta recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gobi Kofta recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Gobi Kofta
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1480 Views 0 Comments

گوبھی کے کوفتے
اجزاء:
گوبھی 2 سے 3 پھول ( کرش کی ہوئی)
پیاز 1درمیانی(باریک کاٹ کر پانی نچوڑکر خشک کرلیں)
ہری مرچ 1 سے 2 عدد(باریک کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)
نمک 1 سے ڈیڑھ ٹی اسپون
لال مرچ پاؤڈر 1 سے ڈیڑھ ٹی اسپون
ہلدی آدھا ٹی اسپون
زیرہ پاؤڈر 1 ٹی اسپون
خشک دھنیا پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون
گریوی کے لئے:
پیاز 2 عدد درمیانی سائز
لہسن ادرک پیسٹ 1 ٹیبل اسپون
تیل 2 کپ
ٹماٹر 2 عدد درمیانہ سائز
نمک 1 ٹی اسپون
لال مرچ پاؤڈر 1 ٹی اسپون
ہلدی آدھا ٹی اسپون
دہی آدھا کپ(پھینٹا ہوا)
زیرہ پاؤڈر آدھا ٹی اسپون
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا ٹی اسپون
دھنیا پاؤڈر 1ٹیبل اسپون
ہری الائچی 3 عدد
ترکیب:
باریک کٹی ہوئی گوبھی کو اچھی طرح ہاون دستے میں یا گرائنڈر میں باریک پیس لیں پانی نہ ڈالیں۔ اس باریک پسی ہوئی گوبھی میں باریک کٹی ہوئی پیاز(پانی بالکل نہ ہو)،ہری مرچ،دھنیا اور تمام مصالحے ملا لیں۔ اب اس کو ہلکا سا آئل ہتھیلی میں لگا کرحسب منشاء بالز بنالیں۔اب ان بالز کو درمیانی آنچ پر فرائی کر لیں ،کوفتے ڈالنے کے بعد بالکل نہ ہلائیں،ورنہ کوفتے ٹوٹنے کا خطرہ ہے،ایک منٹ کے بعد ان کو الٹ پلٹ کریں۔گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔اب گریوی بنا لیں۔ اس کے لئے ایک پین میں تیل دال کر پیاز فرائی کریں ،پھر اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں ہلکا سا بھون کر اس میں ٹماٹر ڈال دیں اور ان کو سوفٹ کر لیں۔ اب ان سب چیزوں کو چولہے سے اتار کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ اب اس بلیند کئے ہوئے مصالحے کو دوبارہ پین میں ڈال کر بھون لیں، مصالحہ بھن جائے تو اس میں دہی ڈال کر بھونیں،اب زیرہ،گرم مصالحہ، اور دھنیا پاؤڈر اور ہری الائچی ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ،جب ابلنے لگے تو اس میں کوفتے ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں۔ جب کوفتے نرم ہوجائیں اور گریوی کا شوربہ آپ کی مرضی کے مطابق گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں ۔ مزیدار چنا دال کوفتے تیار ہیں۔ چاول یا روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں۔
Posted By: Humaira, ajman

Find out the Gobi Kofta Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Gobi Kofta is very famous in desi people. At KFoods you can find Gobi Kofta and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gobi Kofta

Gobi Kofta in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments