Mix Daal Recipe in Urdu

Find delicious Mix Daal recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mix Daal recipe is one of the common and most searched dishes in the Dal Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mix Daal recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3368 Views 0 Comments

مکس دال
اجزاء:
حلیم پکانے کے لئے مکس دالوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کو بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت بھی کرنی پڑتی ہے کہیں دالوں کو ابالو پھر گلاؤ اور گھوٹے لگا لگا کر تھک جاؤ ۔۔ اس کا ذائقہ تو شاندار ہوتا ہی ہے مگر وقت بھی زیادہ درکار ہوتا ہے۔ حلیم جیسا ذائقہ کم وقت میں اگر آپ کو مل جائے تو مکس دالیں ایک ساتھ بنائیں اور بھرپور ذائقہ پائیں۔

شیف اعجاز انصاری نے بتائی ان دالوں کو ایک ساتھ بنانے کی شاندار ریسیپی جس کو کھا کر آپ بھی انگلیاں چاٹتی رہ جائیں۔


٭ اجزاء:
مونگ کی دال ابلی ہوئی آدھا کپ
چنے کی دال ابلی ہوئی آدھا کپ
ماش کی دال ابلی ہوئی آدھا کپ
مسور کی دال ابلی ہوئی آدھا کپ
ہرادھنیا کٹا ہوا
کالی مرچ ایک چمچ
لال مرچ 2 چمچ
کٹی لال مرچ 1 چمچ
زیرہ 1 چمچ
دھنیا 1 چمچ
ہلدی 1 چمچ
لیموں کا رس 3 چمچ
آئل ڈیڑھ کپ
لونگ 2 سے 3
املی کا پیسٹ 1 چمچ
پیاز 1 کٹی ہوئی
نمک1 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچ
ادرک اور لہسن باریک کٹا ہوا 1 چمچ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے دالوں کو دھو کر اچھی طرح ابال لیں۔
٭ پیاز کو فرائی کریں اور اس میں زیرہ، املی کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، کٹی لال مرچ، مصالحے، نمک، ہلدی، دھنیا سب کچھ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
٭ اب اس میں ایک کپ سے زیادہ پانی ڈال کر دالوں کو بھی شامل کرلیں۔
٭ اس کو اچھی طرح پکائیں اور 15 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
٭ اب کڑاہی میں آئل گرم کریں اس میں لہسن اور زیرہ ڈال کر ترکے کے لئے کردیں۔
٭ جب دال پک کر تیار ہو جائے تو اس میں گرم آئل کا تڑکہ لگا دیں۔
٭ لیجیے مزیدار مکس دال پک کر تیار ہے اب لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Mix Daal Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Mix Daal is very famous in desi people. At KFoods you can find Mix Daal and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mix Daal

Mix Daal in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

Reviews & Comments