Machli Ka Badami Qorma Recipe in Urdu

Find delicious Machli Ka Badami Qorma recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Machli Ka Badami Qorma recipe is one of the common and most searched dishes in the Sea Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Machli Ka Badami Qorma recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Machli Ka Badami Qorma
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

8393 Views 0 Comments

مچھلی کا بادامی قورمہ
اجزاء:
مچھلی کا سالن ویسے تو ہر موسم میں ہی اچھا لگتا ہے لیکن سردی کے موسم میں اس کا مزہ ہی کچھ دوبالا ہو جاتا ہے۔ گھر میں ہر خاتون بنانا جانتی ہی ہوگی لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو مچھلی کو دھو تو لیتے ہیں مگر پکنے کے بعد مزہ نہیں دیتی اور نہ اس کا سالن گولڈن بنتا ہے۔ اس لیے آج ہم آپ کو ہوٹل میں پکنے والے مچھلی کے سالن کی ترکیب جس کو وہ سادے سالن کی طرح نہیں بلکہ بادامی قورمے کے انداز میں بناتے ہیں۔
دھونے اور بُو ختم کرنے کا طریقہ:
٭ مچھلی کو سب سے پہلے ایک برتن میں رکھیں اور اس میں نمک اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ جب مچھلی پانی چھوڑنے لگے تو اس میں آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال کر ڈھک دیں۔
٭ اس کے بعد آپ مچھلی کو پانی سے اچھی طرح دھو کر خُشک کر لیں اور پیکٹ بنا کر فریزر میں محفوظ کرلیں۔
اس طریقے سے مچھلی کی بُو بھی نکل جائے گی اور اس کے چھلکے بھی جلد اُتر جائیں گے۔
اجزاء:
٭ مچھلی ایک کلو
٭ لال مرچ ایک چمچ
٭ کالی مرچ آدھا چمچ
٭ ہری مرچ 3 سے 4 درمیان سے کٹی ہوئی
٭ ثابت دھنیا آدھا چمچ
٭ ہلدی ایک چمچ
٭ مچھلی کا قورمہ مصالحہ ایک پیکٹ
٭ خُشک میتھی ایک چمچ
٭ لونگ 2 سے 3
٭ تیز پات 1
٭ سرکہ 4 چمچ
٭ بادام 4 سے 6 درمیان سے 2 ٹکڑے کرکے
٭ آئل ڈیڑھ کپ
٭ دہی آدھا کلو اور کھٹی ہونے کی صورت میں 1 کپ کم از کم
٭ پیاز 1 سے 2 کٹی ہوئی
٭ زیرہ آدھا چمچ
٭ ہرا دھنیا
٭ ٹماٹر 3 سے 4
٭ ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے مچھلی کو دھو کر اس میں سرکہ لگا کر 20 منٹ کیلئے رکھ دیں۔
٭ ایک پتیلی میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور اس میں مچھلی کو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں یہاں تک کہ مچھلی ہلکی سی براؤن ہونے لگے۔
٭ اب پیاز کو بھونیں اور اس میں ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح اس کو بھونیں اور پیسٹ بنائیں ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، لال مرچ، تیز پات، کالی مرچ، دہی، لونگ، گرم مصالحہ، بادام، مچھلی کا قورمہ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون کر گریوی تیار کریں۔
٭ پھر اس گریوی میں مچھلی کو ڈالیں اور کپ کے برابر پانی ڈال کر دم دے دیں۔
٭ لیجیے مزیدار مچھلی کا بادامی قورمہ بن کر تیار ہے اب اس کو ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Machli Ka Badami Qorma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sea Foods. Machli Ka Badami Qorma is very famous in desi people. At KFoods you can find Machli Ka Badami Qorma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Machli Ka Badami Qorma

Machli Ka Badami Qorma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sea Foods.

Reviews & Comments