Kadhi Pakora Recipe in Urdu

Find delicious Kadhi Pakora recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kadhi Pakora recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kadhi Pakora recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kadhi Pakora
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

54744 Views 0 Comments

کڑھی پکوڑہ
اجزاء:
کڑھی کسے پسند نہیں ہوتی۔ یہ ایسی مزیدار ڈش ہے جسے روٹی اور چاول دونوں کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے۔ البتہ کچھ خواتین شکایت کرتی ہیں کہ ان کی بنائی ہوئی کڑھی ذائقہ دار نہیں بنتی اس لئے آج ہم آپ کو کڑھی بنانے کا آسان اور زبردست طریقہ بتائیں گے جس سے اب سب کی کڑھی بنے لذیذ۔


کڑھی بنانے کے لئے درکار اجزاء

دہی = آدھا کلو
لیموں = 2 عدد
پسی سرخ مرچ = 1 کھانے کا چمچ
ہلدی = آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن = پسا ہوا، ایک کھانے کا چمچ
نمک = حسب ذائقہ
ہری مرچ = 4 عدد
ہرا دھنیا - ایک گٹھی (باریک کتر لیں)
کڑی پتہ = 6 عدد
پیاز = 1 عدد (باریک کاٹ لیں)

بگھار کے اجزاء

ثابت دھنیا = 1 چائے کا چمچ (بھنا ہوا)
سفید زیرہ = 1 چاے کا چمچ
میتھی دانہ = آدھا چمچ
لہسن کے جوئے = چھلے ہوئے 6 عدد
ثابت لال مرچ = 6 عدد
تیل = 1 پیالی

پکوڑے بنانے کے اجزاء
بیسن = 1 پیالی
میٹھا سوڈا = آدھا چائے کا چمچ
نمک = حسب ذائقہ
لال مرچ = 3 عدد
پیاز = ایک عدد باریک کٹی ہوئی
ترکیب:
دیگچی میں تیل ڈالیں اور دہی میں لیموں نچوڑ کر کھٹا کرلیں اور پھینٹ لیں۔ اب پتیلی میں ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، بیسن اور پانی ملائیں اور ساتھ ہی پیاز، ہری مرچ اور کڑی پتہ ڈال کر پکنے دیں۔ 10 منٹ بعد نمک ڈال دیں۔ مرچیں گل جائیں تو آنچ دھیمی کردیں۔

پکوڑے بنانے کے آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے پہلے سے گرم شدہ کڑاہی میں ڈال کر پکوڑے تل لیں اور کڑھی میں ڈالتے جائیں۔

بگھار کے تمام مصالحے کو تیل میں ڈال کر بگھار تیار کریں اور کڑاہی پر ڈال دیں۔ گرما گرم پیش کریں۔
Posted By: Khush Bakht, Karachi

Find out the Kadhi Pakora Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Kadhi Pakora is very famous in desi people. At KFoods you can find Kadhi Pakora and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kadhi Pakora

Kadhi Pakora in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments