فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے آدھا پیاز کو سرخ کرنے کے بعد ہلدی ڈال دیں۔ پھر مٹر کے دانوں کو تین منٹ تک ہلکی آنچ پر تل لئے جائیں۔ پھر اس کے بعد لہسن، دھنیا،کالی مرچ، دار چینی، لال مرچ ، نمک ادرک ، لونگ اور آلو بخارا ڈال کر بھونیں۔ پھر اس میں باقی کا پیاز باریک باریک کتر کر ڈال دیں اور تھوڑا سا بھوننے کے بعد املی کا پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ اور جب پانی خشک ہو جائے اور گھی نظر آنے لگے تو ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں اور دوبارہ پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ دم کے بعد آپ کے مٹر تیار ہیں۔