کھجورکی گھٹلی نکال لیں۔اب پین میں مکھن ڈالیں۔میلٹ ہوجائے تو اس میں کھجور ڈالیں،پھر پکائیںتاکہ اچھی طرح مکس ہوجائے۔ ا ب سوکھا دودھ اور بسکٹ کا چورا کرکے ڈالیں اوراچھی طرح مکس کریں۔تاکہ تمام چیزیں ایک جان ہوجائیں۔اب تھوڑا ٹھنڈا کرنے کے بعدبال بنا کر اس پر ناریل لگائیں۔چاہیں تو ناریل میں کوئی بھی فوڈ کلر ڈال کر اس میں رول کرسکتے ہیں۔ڈیٹ بالز تیار ہیں۔