Dam Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Dam Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Dam Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Dam Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Dam Biryani
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1327 Views 0 Comments

حیدرآبادی دم بریانی
اجزاء:
عید پر بریانی بنانا ہم پاکستانیوں کا جیسے قومی فریضہ ہے، کیونکہ یہ تقریباً ہر گھر میں ہی بنائی جاتی ہے اور بہت شوق سے کھائی بھی جاتی ہے۔ تو کیوں نہ اس بار عام اور سادی بریانی کے بجائے بنائی جائے مصالحہ دار حیدرآبادی دم بریانی؟ آئیے جانتے ہیں اسے بنانے کی آسان ترکیب، جو اس عید آپ گھر میں بنا سکیں

سب سے پہلے تو آپ 1 کلو باسمتی چاول کو 2 گھنٹے کیلیئے بھگا کر رکھ دیں، اسکے بعد

چکن پر مصالحہ لگانے کیلیئے:

۔ چکن سوا کلو (1 کلو سے زیادہ)
۔ ادرک لہسن 2 چمچ
۔ دہی 200 گرام
۔ ہلدی ½ چمچ
۔ پسا ہوا دھنیا اور زیرہ 1، 1 چمچ
۔ لال مرچ دیڑھ چمچ
۔ ہری مرچ 6 سے 7 کٹی ہوئی
۔ 1 لیموں کا رس
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ گرم مصالحہ 1 چمچ
۔ تلی ہوئی پیاز 4 سے 5 عدد
۔ گھی 2 چمچ

ان تمام مصالحوں کو مرغی پر اچھے سے لگا کر 2 گھنٹے کیلیئے ڈھاک کے رکھ دیں، اسکے بعد

بریانی بنانے کیلیئے:

۔ 3 تیز پتے
۔ 2 دار چینی
۔ 10 لونگ
۔ 20 کالی مرچ
۔ 3 ہری الائچی
۔ شاہی زیرہ ¼ چمچ
۔ جائفل، جاوتری، بادیان کا پھول (1،1 عدد)
۔ آلو 3 عدد
۔ ٹماٹر 4 عدد
ترکیب:
۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر سب سے پہلے آلو کو آدھا فرائی کر کے نکال لیں، اسکے بعد سارےثابت گرم مصالحے ڈال کر مرغی شامل کریں اور اچھے سے کچھ دیر بھونیں، جب تیل الگ ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی فرائی آلو شامل کر کے مزید بھونیں اور پھر ڈھکن لگادیں تا کہ سب اچھے سے پک جائے۔

۔ اب ایک دیگچی میں گرم مصالحوں اور 3 ہری مرچ کے ساتھ چاولوں کو ابال لیں، پھر مرغی کے مصالحے کے اوپر چاولوں کی تہہ لگادیں۔ اسکے بعد اس پر زردے کا رنگ، دھنیا، پودینہ اور فرائی پیاز ڈال کر 20 منٹ دھیمی آنچ پر دم دے دیں۔
مزیدار اور چٹ پٹی حیدرآبادی بریانی تیار ہے!
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Dam Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Dam Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Dam Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dam Biryani

Dam Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments