Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Sirkay Se Khirkiyan Saaf Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Sirkay Se Khirkiyan Saaf Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Sirkay Se Khirkiyan Saaf Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
گھر کی صفائی کرنی ہے؟ تو جانیں سرکے کے استعمال سے آپ کس طرح شیشے اور کھڑکیاں چمکا سکتے ہیں تاکہ آپ کا گھر چمکتا ہوا نظر آئےسورج ایک بار پھر اپنے گرم مزاج کو دکھانا شروع کر رہا ہے اور درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے گھروں میں تھوڑی تازہ ہوا کے لئے اپنی کھڑکیوں کو کھولنا شروع کرنے لگے ہیں۔تازہ ہوا کا خیر مقدم کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ آنے والے کیڑے اور دھول مٹی کو نہیں، اس ہی لئے آج ہم آپ کے لئے لائیں ہین ایسی ٹِپ جس سے آپ کے گھر کی صفائی ہو جائے گی آسان اور کھڑکیاں چمکیں گی ساتھ ہی کیڑے مکوڑے بھی دور رہیں گے۔تو چلیں پھر جان لیں کہ آخر کس طرح آپ کھڑکیوں کو چمکا بھی سکتے ہیں اور کیڑے مکوڑوں کو بھی دور بھگا سکتے ہیں۔•سرکے سے کریں کھڑکیوں کی صفائی اس آسان ٹِپ سےکیا آپ جانتے ہیں کہ سرکہ آپ کے گھر کو بھی چمکا سکتا ہے اور اس سے کیڑے بھی دور بھاگتے ہیں؟ آپ سرکے کو کئی طرح کے مختلف مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر اپنی لانڈری میں سرکہ شامل کرنے سے بھی کئی طرح حاصل کر سکتے ہیں، اگر آپ اپنی واشنگ مشین میں سرکہ ڈالیں تو کپڑوں میں موجود پسینے اور پیشاب کی بو سے نجات پا سکتے ہیں۔•کھڑکیوں کی صفائیایک سپرے کی بوتل میں 150 ملی لیٹر پانی اور 150 ملی لیٹر سرکہ ایک ساتھ ملا دیں اور اس کو اچھی طرح ہلائیں تاکہ یہ ٹھیک طرح سے مل جائیں، اب اسے کھڑکیوں کے فریم اور شیشوں کو اندر اور باہر دونوں جگہوں پر چھڑکیں اور کپڑے سے صاف کریں، کھڑکیاں چمک اٹھیں گی۔•مکھی مچھر اور مکڑی دور بھگائیںسرکے میں ایک قسم کی تیزابیت ہوتی ہے جو مچھر اور مکڑی وغیرہ برداشت نہیں کر پاتے اور جہاں سرکہ ہو وہاں سے دور بھاگتے ہیں اس لئے اس بنائے گئے محلول سے صفائی کے بعد اسے کھڑکیوں اور دروازوں کے کونوں پر چھڑک دیں تو مکھی مچھر مکڑی جیسے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہیں گے۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Sirkay Se Khirkiyan Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Sirkay Se Khirkiyan Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sirkay Se Khirkiyan Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sirkay Se Khirkiyan Saaf Karne Ka Tarika.