Paneer Booti Ke Fayde

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Paneer Booti Ke Fayde. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Paneer Booti Ke Fayde. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Paneer Booti Ke Fayde. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Paneer Booti Ke Fayde
Posted By: Shazia 2522 Views 0 Comments Jun 13, 2023


پنیر بوٹی کا استعمال معمول بنالیں جو کرے آپ کی شوگر کو کنٹرول اور ساتھ ساتھ وزن میں بھی کمی

ذائقے میں کڑوی مگر مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے والی جڑی بوٹی ’پنیر بوٹی‘ کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں، اس میں موجود طاقت ور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہی اسے متعدد بیماریوں کی بہترین دوا بناتے ہیں، پنیر بوٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اگر استعمال کر لیا جائے تو بہت سی شکایات سے دائمی طور پر چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین جڑی بوٹیوں کی جانب سے پنیر بوٹی کو اس کی افادیت اور صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہونے کے سبب ’ تخم حیات ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
پنیر بوٹی کو پنیر ڈوڈی بھی کہا جاتا ہے، پنسار کی دکان سے با آسانی مناسب قمیت میں حاصل کی جانے والی پنیر بوٹی شوگر، وزن میں کمی، رنگ صاف کرنے، پیٹ، جسم اور جوڑوں کے درد وغیرہ میں بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔

پنیر بوٹی کے فوائد:

پنیر بوٹی کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے اثرات کو سائنس بھی تسلیم کر چکی ہے، یہ جڑی بوٹی شوگر کے مریضوں کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے، یہ انسولین کی قدرتی افزائش میں کردار ادا کرتی ہے، معدے کو طاقت بخشتی ہے، اپھار میں کمی لاتی ہے، بد ہضمی، تیزابیت اور پیٹ کے درد کا خاتمہ کرتی ہے، جِلدی امراض یعنی کیل، مہاسے، جھائیاں دور کرتی ہے، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے، بڑھے ہوئے بلڈ کولیسٹرول اور موٹاپے میں کمی لاتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اگر اس جڑی بوٹی کو پیس کر کیپسول کی صورت میں کھایا جائے تو اس کے زیادہ فوائد سامنے آتے ہیں جبکہ اسے زیادہ تر دیسی طریقے سے پانی میں بھگو کر پیا جاتا ہے۔

پنیر بوٹی استعمال کرنے کا طریقہ :

ایک گلاس پانی میں 12 دانے پنیر بوٹی کے بھگو دیں اور رات بھر کے لیے گلاس کو ڈھانپ کر چھوڑ دیں۔
پنیر بوٹی کے اس پانی کو نتھار کر صبح نہار منہ پی لیں۔
بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس نسخے کو کم از کم 3 ماہ تک جاری رکھیں۔

تخم حیات کا استعمال کن افراد کے لیے منع ہے :

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق پنیر بوٹی صحت پر بے شمار فوائد کی حامل ہے مگر اس کا استعمال ہر کسی کے لیے یکسر مفید ثابت نہیں ہوتا۔
ماہرین کی جانب سے ٹی بی مریضوں، نمونیا کے شکار افراد، نزلہ، زکام اور کھانسی سے متاثر افراد اور سینے میں انفیکشن کی شکایت رکھنے والے افراد کے لیے ممنوع قرار دیا جاتا ہے۔

In Health Tips and Totkay section you can check Paneer Booti Ke Fayde in most easiest way. Find Paneer Booti Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Paneer Booti Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Paneer Booti Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.