Jamun Khane Ke Fayde

Find effective Dr Umme Raheel Tips in Urdu for safeguarding Jamun Khane Ke Fayde. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Jamun Khane Ke Fayde. Dive into a rich repository of Dr Umme Raheel Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Umme Raheel Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Jamun Khane Ke Fayde. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Jamun Khane Ke Fayde
Posted By: Shaista 2208 Views 0 Comments Jul 17, 2023


کیا آپ جانتے ہیں کہ جامن کھانے کے کتنے فوائد ہیں؟ جانیں جامن کے استعمال کے ڈاکٹر امّ راحیل کے بتائے ہوئے چند خاص طریقے

گرمیاں اپنے ساتھ کئی خاص قسم کے پھل لاتی ہیں، آج ہم بات کر رہے ہیں جامن کی، جس کو کھانے کے فوائد اتنے ہیں کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے، لیکن اس کو کس طرح کھایا جائے اور کونسی مختلف بیماریوں سے نمٹنے کے لئے اسے کس طرح استعمال کرنا ہے یہ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر اُمّے راحیل نے جامن پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس کے ڈھیروں فوائد اور اس کے مختلف استعمالات کے بارے میں آگاہ کیا ہے جو تمام ہم آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

گرمیوں میں جامن کے استعمال کے فوائد

• قدرت نے کوئی بھی پھل بے مقصد پیدا نہیں کیا، گرمیوں میں جامن کھانے سے خون کی گرمی دور ہوتی ہے اور دانے وغیرہ نہیں نکلتے۔
• یہ بارش کے موسم میں پھوڑے پھنسیاں اور جلد کی کئی قسم کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔؎
• جامن کے استعمال سے آم کے مضر اثرات دور ہوتے ہیں، اگر گرمی میں آم سے گرمی پیدا ہوتی ہے تو جامن میں کھانے سے ٹھنڈک ملتی ہے۔
• جامن وٹامن سی کا ایک بہت سستا ذخیرہ ہے، جن کا معدہ کمزور ہو، آنتوں کی سوزش ہو، بھوک نہ لگتی ہو اس کے استعمال سے بہت فائدہ ہوگا۔
• ناشتے میں جامن کھانے سے نظامِ ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے، اور پیٹ کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔
• یہ جتنی فائدے مند ہے اتنا ہی مزیدار بھی ہوتے ہیں۔

جامن کو مختلف مسائل کے حل کے لئے استعمال کرنے کے چند طریقے

• بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے لئے اگر جامن کے چھلکے کو اُتار کر سکھا لیں اور اس کا سفوف بنا کر بچوں کو پانی کے ساتھ روز پلایا جائے تو پیٹ کے کیٹے باہر نکل آئیں گے۔
• جن لوگوں کو کھانے کے فوری بعد پیٹ میں درد ہو اور واش روم بار بار جانے کی حاجت ہو وہ روزانہ صبح ناشتے میں ایک پاؤ کے قریب جامن کو کالا نمک اور کالی مرچ نمک لگا کر کھائیں ان کا نظامِ ہاضمہ ٹھیک ہو جائے گا۔
• دمہ، نزلہ اور کھانسی کے لئے 2 کھانے کے چمچ جامن کے چھلکے کو ایک لیٹر پانی میں پکائیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چٹکی نمک ڈال کر یہ نیم گرم پانی دمے یا نزلے کھانسی کے مریض کو دیں 3 سے 4 دن کے استعمال سے افاقہ ہوگا۔
• جامن کے پتوں کو چٹنی کی طرح پیس لیں اس میں مکھن ملائیں اور مرہم کی طرح بنائیں، اس سے جلے ہوئے نشان اور دانوں کے نشان ختم ہو جاتے ہیں۔
• جامن کی گٹھلیوں کو سکھا کر ان کو پیس کر سفوف بنا لیں، اسے شہد میں ملا کر یہ سفوف صبح شام ایک چمچ اسے کھائے اس سے آواز سُریلی ہوگی، نعت خواں، گلوکار اور شو ہوسٹ وغیرہ کے لئے یہ کافی مددگار ثابت ہوگا۔
• جامن کا چھلکا اور اس کی گھٹلی کو سکھا کر آگ پر بھون لیں پھر اس کو پیس لیں، اب اس میں ہم وزن پھٹکری ملائیں اور اس سے منجن کریں دانتوں کی پیلاہٹ دور ہوگی، درد دور ہوگا داڑھوں کی سوجن دور ہوگی۔
• جامن کا استعمال گرمیوں میں لازمی کریں اور اپنے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی ضرور کھلائیں یہ آپ کے کئی مسائل کا سستہ علاج ہے۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Jamun Khane Ke Fayde in most easiest way. Find Jamun Khane Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jamun Khane Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jamun Khane Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg