Ice Cream Recipe in Urdu

Find delicious Ice Cream recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Ice Cream recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Ice Cream recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1645 Views 0 Comments

آئسکریم
اجزاء:
گرمی کا موسم ہو تو دل یہ چاہتا ہے کہ بس ٹھنڈی چیزیں ہی کھائی جائیں، جوسز، شیک، آئس کریم، سلشز، یہ ساری چیزیں گرمی کی شدت کو تو کم نہیں کرتیں لیکن اس کا احساس ضرور کم کر دیتی ہیں۔ ایسے ہی موسم میں جب آئسکریم کا دل چاہے اور گھر میں آئس کریم موجود نہ ہو تو اور باہر سے کوئی لانے والا نہ ہو تو کیا کریں، تو آپ کے لئے آج ہم گھر میں آئس کریم بنانے کا بہت آسان طریقہ لے کر آئے ہیں جو کہ گھر میں موجود عام سے اجزاء سے بڑی آسانی سے تیار ہو جائے گی۔ اس کے لئے ہمیں چاہیے
دودھ آدھا لیٹر
کسٹرڈ پاؤڈر( کوئی بھی فلیور) ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چینی دو کھانے کے چمچ
وپ کریم ایک کپ (میٹھی)
ترکیب:
ایک پین میں دودھ ڈال کر بوائل ہونے رکھ دیں بوائل کرنے کے لئے رکھنے سے پہلے اس میں سے آدھا کپ علیحدہ نکال لیں اور اس میں کسٹرڈ پاؤڈر ڈال کرمکس کر کے رکھ لیں۔ اب جو دودھ بوائل ہو رہا ہے اس میں یہ کسٹرڈ والا دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اس وقت تک چلا تے رہیں جب تک یہ گاڑھا ہونا نہ شروع ہو جائے اب اس میں چینی بھی مکس کر لیں اورخوب چلائیں ، جب اچھا خاصا گاڑھا ہوجائے تو اس کو چولہے سے اتارلیں اور روم ٹمپریچرپر ٹھنڈا کرلیں۔ اب ایک کپ سوئیٹ وپنگ کریم لے لیں۔ (اگرکریم میٹھی نہیں ہے تو کسٹرڈ میں چینی 4 کھانے کے چمچ ڈالیں گے) اب اس کو الیکٹرک بیٹر یا ہینڈ وسک سے اچھی طرح بیٹ کرلیں گے۔ جب کریم خوب اچھی طرح پھول جائے تواس میں کسٹرڈ ملا دیں اور پھر بیٹ کریں یہاں تک کہ وہ یک جان ہو جائیں۔ اب اس میں چند قطرے ونیلا ایسنس کے بھی ملادیں اور پھر بیٹ کریں اب اگر آپ اس میں کوئی ڈرائی فروٹ ڈالنا چاہیں تو وہ ڈال کر مکس کر لیں۔ اب کسی ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں ڈال کر اس کو فریزر میں رکھ دیں۔ ایک گھنٹے بعد فریزر سے نکال کر اس کو دوبارہ سے بیٹ کر لیں اور پھر 6 سے 8 گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں ، اب اس کوآئس کریم کے پیالوں میں نکال کر اوپر سے بادام پستے یا کسی فروٹ سے گارنش کر کے کھانے کے لئے پیش کریں ، مزیدار آئس کریم تیار ہے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Ice Cream Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Ice Cream is very famous in desi people. At KFoods you can find Ice Cream and all the urdu recipes in a very easiest way.

Ice Cream

Ice Cream in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments