دیگچی میں گھی کو گرم کرنے کے بعد پیاز کو کاٹ کر بادامی رنگ ہونے تک تل لیں۔ پھر دہی کے ساتھ تمام مصالحے ملا دیں۔ دیگچی کو ڈھک دیں اور دھیمی آگ پر پکنے دیں۔ جب پیاز گل جائے اورمصالحے اور دہی کی بوختم ہو جائے تو اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں۔ اور اچھی طرح سے انہیں بھون لیں۔ بھوننے کے بعد انڈوں کو توڑ کر دیگچی میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی ہری مرچ ڈالنے کے بعد ان کو بھونتے رہیں یہاں تک کہ ٹماٹر اور انڈے آپس میں اچھی طرح مل جائیں اور پھر پانی کے چھینٹے کے ساتھ تھوڑا پکنے دیں پھر پانچ منٹ دم کے بعد ڈش میں نکال لیں۔ اور اوپر گرم مصالحہ چھڑک لیں۔ انڈے اور ٹماٹر تیار ہیں۔ اس ڈش کو اگر آپ گرم گرم استعمال کر یں تو بہتر ہے۔ ٹھنڈا کر کے کھانے سے یادوبارہ گرم کرنے سے اس کا ذائقہ بدل جاتا ہے۔ آٹھ افراد کے لئے کافی ہے۔