Ande Aloo Recipe in Urdu

Find delicious Ande Aloo recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Ande Aloo recipe is one of the common and most searched dishes in the Soup recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Ande Aloo recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Ande Aloo
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1653 Views 0 Comments

انڈے آلو
اجزاء:
۔ ابلے ہوئے انڈے (افراد کے حساب سے)

۔ آلو (کاٹ کر آدھا فرائی کرلیں)

۔ پیاز 2 عدد

۔ ٹماٹر 2 عدد

۔ دہی ½ یا 1 پاؤ

۔ تیل

۔ کالی مرچ، دارچینی، بڑی الائچی

۔ لال مرچ 1 سے 2 چمچ (اپنے حساب سے)

۔ دھنیا پاؤڈر 2 چمچ

۔ چاٹ مصالحہ 1 چمچ

۔ ہلدی ½ چمچ

۔ نمک حسبِ ذائقہ


ترکیب:
۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے زیرہ اور پیاز شامل کریں اور گولڈن براؤن فرائی کر کے نکال لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے بلینڈر میں ڈال دیں ساتھ ہی اس میں ٹماٹر، دہی، 2 ہری مرچ اور نمک شامل کر کے پیسٹ بنالیں۔

۔ اب اسی دیگچی میں ثابت گرم مصالحہ اور ½ چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلائیں پھر جو پیاز ٹماٹر کا پیسٹ تیار کیا ہے اسے ڈال دیں، ساتھ ہی ہلدی، لال مرچ، دھنیا پاؤڈر اور چاٹ مصالحہ شامل کر کے بھون لیں۔

۔ جب سالن تھوڑا بھون جائے تو اس میں آلو شامل کر کے مزید پکائیں اور مکمل طور پر بھوننے کے بعد حسبِ ضرورت پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھکن لگا کر اس وقت تک پکائیں جب تک آلو نرم نہ ہوجائیں اور تیل اوپر آجائے۔

۔ آخر میں ابلے ہوئے انڈے ڈال کر اوپر سے ہرا دھنیا، ہری مرچ اور ہلکا سا گرم مصالحہ چھڑک کر چولہا بند کردیں۔ زبردست سا انڈے آلو کا سالن تیار ہے!
Posted By: salwa, karachi

Find out the Ande Aloo Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Soup. Ande Aloo is very famous in desi people. At KFoods you can find Ande Aloo and all the urdu recipes in a very easiest way.

Ande Aloo

Ande Aloo in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Soup.

Reviews & Comments