Bhindi Recipe in Urdu

Find delicious Bhindi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Bhindi recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Bhindi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Bhindi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3928 Views 0 Comments

بھنڈی
اجزاء:
بھنڈی ویسے تو مزیدار سبزی ہے لیکن اسے پکایا جائے تو لیس بہت چھوڑتی ہے جس کی وجہ سے پکانے اور کھانے میں چپچپا پن آجاتا ہے تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں اس کا لیس نکالنے کا طریقہ۔

لیس نکالنے کا طریقہ


بھنڈی کو دھولیں اور پھر آٹا لے کر اس پر اچھی طرح مل کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اب بھنڈی کو آٹے اور پانی سے مل مل کر اچھی طرح دھو لیں سارا لیس نکل جائے گا۔

اجزا

بھنڈی = آدھا کلو (دھو کر اوپر کا ڈنٹھل کاٹ دیں اور بھنڈی میں چیرا لگا دیں)
تیل = ایک بڑا چمچ
پیاز = 2 عدد (درمیانے سائز کے کاٹ لیں )
ٹماٹر = 3 عدد درمیانے سائز کے کاٹ کر
ہری مرچ = 4، 5عدد
ادرک لہسن کا پاؤڈر = ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا = تھوڑا سا
نمک حسب ذائقہ
پسی لال مرچ = ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر = ایک چائے کا چمچ
ہلدی = آدھا چائے کا چمچ
زیرا = تھوڑا سا
ترکیب:
سب سے پہلے کڑاہی میں تیل ڈال کر پیاز لال کریں پھر ٹماٹر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ باقی مصالحے ڈال کر بھونیں اور پانی کا چھینٹا ڈال کر مصالحہ 10 منٹ پکنے دیں۔

دوسری طرف بھنڈی کو تیل پر ہلکا سا فرائی کرلیں اور پھر سالن میں ڈال دیں۔ تھوڑی دیر پکنے دیں۔ جب گل جائے تو ہرا دھنیا سے سجا کر پیش کریں۔
Posted By: Khush Bakht, Karachi

Find out the Bhindi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Bhindi is very famous in desi people. At KFoods you can find Bhindi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Bhindi

Bhindi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments