ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں سالوں پُرانے نسخے کے حیرت انگیز فوائد

ناریل کا تیل سردیوں میں تو سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، چاہے وہ بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہو یا چہرے اور ہاتھ پیروں کو موائسچرائز کروانے کے لیے۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے مہنگی دوائی جیسا فائدہ ہوتا ہے؟

ناریل کے تیل سے غرارے کرنا منہ اور دانتوں کی صحت سمیت کئی مسائل کا ایک قدیم علاج ہے، آج کے دور میں ماؤتھ واش سے غرارے کیے جاتے ہیں جبکہ پہلے کے دور میں کیمیکل والے ان ماؤتھ واش کی جگہ غرارے کرنے کے لئے مختلف تیل استعمال کئے جاتے تھے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ناریل کے تیل کے غرارے کرنے سے آپ کو کون سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اور ایسا کرنے سے آپ کے کون سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ناریل کے تیل سے غرارے کرنے کے فوائد

اس تیل سے غرارے کرنے سے منہ کی بدبو در ہوتی ہے اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لئے یہ منہ سے بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے اور مسوڑھوں کی سوزش، جلن یا منہ کے چھالے ختم کرتا ہے۔

اکثر لوگوں کے دانتوں سے برش کرنے اور زیادہ کیمیکل والے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کی وجہ سے قدرتی چمک ختم ہو جاتی ہے ایسے میں اگر ناریل کے تیل سے غرارے کئے جائیں تو منہ کے مسائل دور ہونے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی پیلاہٹ بھی دور ہوگی دانتوں میں چمک بھی آئے گی اور دانتوں سے کیڑا بھی دور ہوگا۔

یہ بات تو سب ہی جان چکے کہ ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے منہ اور دانتوں کے مسائل دور ہوتے ہیں لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ اور تیزابیت بھی نہیں ہوتی جبکہ آنتوں سے بھی زہریلے مادوں کا اخراج ممکن ہوتا ہے۔

تیل سے غرارے کیسے کئے جائیں؟

ایک سے دو کھانے کے چمچ ناریل کے تیل کو منہ میں لیں اور اسے اچھی طرح دانتوں جبڑوں اور مسوڑھوں میں گھمائیں کم سے کم 1 سے 2 منٹ تک ایسا کریں اور پھر تیل کو تھوک دیں یاد رہے کہ آپ یہ تیل پی نہیں سکتے کیونکہ غرارے کرنے سے منہ کے جراثیم بھی شامل ہو جاتے ہیں اس لئے اسے پھینک دینا چاہیئے۔

Nariyal Ke Tel Se Garare Karne Se Kya Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nariyal Ke Tel Se Garare Karne Se Kya Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nariyal Ke Tel Se Garare Karne Se Kya Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   816 Views   |   27 Nov 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں سالوں پُرانے نسخے کے حیرت انگیز فوائد

ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں سالوں پُرانے نسخے کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں سالوں پُرانے نسخے کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔