منہ سوج جاتا ہے اور بخار ہوتا.. بچوں کو ہونے والی ممپس کی بیماری بڑوں کے لئے کتنی خطرناک ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی رائے

ممپس ایک متعدی وائرل بیماری ہے جو لعاب کے غدود کی سوجن سے ہوتی ہے. بالخصوص کانوں کے قریب پایا پیروٹائڈ غدود پر سوجن کو ممپس کہا جاتا ہے. زیادہ تر بچوں کو ہونے والا یہ مرض اگر بالغ مرد اور عورت کو ہوجائے تو خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے.

ممپس عام طور پر چند دنوں کے بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ، اور بھوک میں کمی کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جس کے بعد تھوک کے غدود کی سوجن ہوتی ہے۔ ممپس کے کچھ مریضوں میں ہلکی یا کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوتی اس وجہ سے وہ نہیں جانتے کہ انہیں کیا بیماری ہے۔ دیگر علامات میں چبانے یا نگلتے وقت درد، سوجن چہرے کے ایک یا دونوں اطراف کو متاثر کر سکتی ہے۔ ان عام علامات کے علاوہ مردانہ اور زنانہ تولیدی اعضاء، چھاتی، لبلبہ یا دماغ کی سوزش جیسی پیچیدگیاں بھج ہو سکتی ہیں۔

اگرچہ ممپس کو اکثر بچپن کی ایک ہلکی بیماری سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بالغوں میں زیادہ شدید ردعمل دت سکتی ہے۔ اس کی پیچیدگیاں بچوں کی نسبت بالغوں میں زیادہ عام اور زیادہ سنگین ہوتی ہیں۔ ان میں بلوغت کو پہنچنے والے مردوں میں آرکائٹس (مردانہ تولیدی اعضاء کی سوزش) شامل ہیں، جو انتہائی حالات میں بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہیں۔ دیگر پیچیدگیوں میں گردن توڑ بخار، انسیفلائٹس (دماغ کی سوزش)، لبلبے کی سوزش اور سماعت کی کمی بھی شامل ہیں. حاملہ خواتین جن کو حمل کے پہلے سہ ماہی میں ممپس ہوتے ہیں ان میں اسقاط حمل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ممپس کا کوئی علاج تاحال دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ ماہرین کے تجویز کردہ اقدامات میں مکمل آرام کرنا، ہائیڈریٹ رہنا، درد کو کم کرنے کے لیے سوجن والے غدود پر کولڈ پیک یا گرم کپڑے سے سینکائی وغیرہ شامل ہیں. یہ وائرل زیادہ تر سرد یا بہار کے موسم میں پھیلتا ہے. ممپس کے خلاف بہترین تحفظ ایم ایم آر (خسرہ، ممپس، اور روبیلا) ویکسینیشن ہے۔ یہ ویکسین ممپس اور اس کی پیچیدگیوں کو روکنے کے لیے انتہائی موثر ہے۔

اس بیماری میں مبتلا افراد کو کم سے مم ایک سے دو ہفتہ کے لئے قرنطیینہ کردینا چاہیے. پانی کا گلاس اور روزمرہ کی تمام اشیاء بھی علیحدہ کردیں اس کے علاوہ چھینکتے اور کھانستے ہوئے بھی عام لوگوں سے دور رہنا چاہیئے تاکہ وائرس نہ پھیلے. یہ لعاب اور رطوبت کے ذریعے پھیلتا ہے.

Mumps Disease And Its Symptoms

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mumps Disease And Its Symptoms and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mumps Disease And Its Symptoms to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   553 Views   |   18 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

منہ سوج جاتا ہے اور بخار ہوتا.. بچوں کو ہونے والی ممپس کی بیماری بڑوں کے لئے کتنی خطرناک ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی رائے

منہ سوج جاتا ہے اور بخار ہوتا.. بچوں کو ہونے والی ممپس کی بیماری بڑوں کے لئے کتنی خطرناک ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی رائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منہ سوج جاتا ہے اور بخار ہوتا.. بچوں کو ہونے والی ممپس کی بیماری بڑوں کے لئے کتنی خطرناک ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی رائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔