بالوں کی خشکی کا نیم سے علاج ۔۔ نیم کے پتوں کو بالوں میں لگانے کے 4 ایسے طریقے، جس سے خشکی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے؟

خشکی کے لیے نیم کے استعمال سے زیادہ آسان کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ یہ ہمارے گھروں میں اور اس کے آس پاس آسانی سے دستیاب ہے۔ نیم کے پتوں میں موجود خصوصیات جلد اور بالوں کے متعدد مسائل کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اس میں خون صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی فنگل اور اینٹی مائکروبیل عناصر بھی پائے جاتے ہیں۔خشکی سے نجات اور خوبصورت، چمکدار بال حاصل کرنے کے لیے نیم کے استعمال کے طریقے درج ذیل ہیں۔

نیم کے پتے چبا لیں:

یہ تھوڑا غیر معمولی لگتا ہے لیکن مختلف ماہرین صحت اور خوبصورتی کے مطابق خشکی سے چھٹکارا پانے کا سب سے آسان طریقہ روزانہ صبح نیم کے پتے چبانا ہے۔ اس کا ذائقہ کم کڑوا بنانے کے لیے اس کے پتوں کو شہد میں ملا لیں، آپ نیم کے پتوں کو ابال کر اس کا قہوہ بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔

نیم کا تیل:

ناریل کے تیل میں نیم کے چند پتے ڈال کر ابالیں اور آخر میں اس میں لیموں کے چند قطرے شامل کر کے گھر میں نیم کا تیل آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ لیموں کا استعمال کفایت شعاری سے کریں اور کوشش کریں کہ اس تیل کو استعمال کرنے کے بعد سورج کی روشنی میں نہ جائیں کیونکہ سورج سے اس کے کچھ مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس تیل کو رات میں لگائیں اور پھر صبح میں دھو لیں۔

نیم اور دہی:

نیم اور دہی کا امتزاج خشکی کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ نیم کے پتوں کا پیسٹ بنائیں، اسے ایک پیالے دہی میں ڈالیں اور اپنے پورے سر پر لگائیں۔ اسے 15-20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ دہی کے آرام دہ اور ٹھنڈے اثر کے ساتھ مل کر نیم کی اینٹی فنگل خصوصیات خشکی سے لڑنے میں حیرت انگیز کام کرتی ہیں۔

نیم کے بالوں کا ماسک:

نیم ہیئر ماسک خشکی کا سب سے آسان علاج ہے۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ نیم کے کچھ پتے لیں، انہیں مکسچر میں پیس لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا لیں۔ اس گاڑھے پیسٹ کو پورے سر پر بالوں کے ماسک کی طرح لگائیں اور اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ جب یہ مناسب طور پر خشک ہو جائے تو اسے دھو لیں۔

Khushki Ke Liye Neem Ke Patton Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Khushki Ke Liye Neem Ke Patton Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushki Ke Liye Neem Ke Patton Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1897 Views   |   19 Jul 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

بالوں کی خشکی کا نیم سے علاج ۔۔ نیم کے پتوں کو بالوں میں لگانے کے 4 ایسے طریقے، جس سے خشکی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے؟

بالوں کی خشکی کا نیم سے علاج ۔۔ نیم کے پتوں کو بالوں میں لگانے کے 4 ایسے طریقے، جس سے خشکی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کی خشکی کا نیم سے علاج ۔۔ نیم کے پتوں کو بالوں میں لگانے کے 4 ایسے طریقے، جس سے خشکی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔