استری کا تار بار بار جل جاتا ہے یا آگ نکلنے لگتی ہے ۔۔ اپنی استری میں آپ بھی بس یہ سیٹننگ کرلیں، بجلی کا بل بھی کم اور استری بھی ہو فٹافٹ

استری ہر گھر کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ استری ہماری شخصیت کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ سلوٹ والے کپڑے پہن کر کوئی بھی باہر نکلنا پسند نہیں کرتا بہرحال استری میں بھی کئی قسم کے مسائل نکل آتے ہیں۔ کبھی تار جل جاتا ہے تو کبھی ستری فُل سپیڈ پر ہونے کے باوجود بھی گرم نہیں ہوتی کہ جلدی کپڑوں کی سلوٹیں مٹا سکے۔ کبھی استری کرنے کی وجہ سے بل اتنا زیادہ آتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اتنے تو کپڑے نہیں جتنا بل آگیا۔

اگر آپ بھی انہیں مسئلوں کا شکار ہیں تو بس ستری کی یہ سیٹنگ کرلیں تاکہ بجلی کے اضافی سے بچ سکیں۔ استری کو چار منٹ کے لئے تیز گرم کریں، اور جلد سے جلد کپڑوں پر پھیر لیں اس طرح یونٹ کا استعمال بھی کم ہوگا اور بجلی کا بل بھی بچے گا اور کپڑے بھی کم ہی وقت میں استری ہو جائیں گے۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی شنگھائی والے یا دھوبی کی دکان پر جائیں تو وہ ایک بڑی بھاری سی لوہے کی استری سے کپڑوں کو استری کرتا ہے اور اس کی استری بھی اچھی ہوتی ہے، جلدی سلوٹیں نہیں آتی ہیں۔ ایسی ہی ایک گیس کی استری آپ بھی خرید لیں، اس سے ایک فائدہ تو یہ ہے کہ بجلی کے بل کا خرچہ بچے گا اور دوسرا یہ کہ گیس کی استری جلدی ہی گرم ہو جاتی ہے یہ گیس کے بل میں محض 3 فیصد ہی اضافہ کرتی ہے، وہ بھی اس صورت میں جبکہ آپ ایک مہینے کے اندازً 16 گھنٹے استری کریں تو۔ اس حساب سے ایک عام گھریلو صارف کا بل 5۔1 فیصد بڑھے گا۔

لوڈ شیڈنگ تو ملک بھر میں ہوتی ہی رہتی ہے، ایسے میں آپ لائٹ جانے کا فائدہ بھی اٹھا سکتی ہیں، چولہا گرم کریں، اس پر توا رکھیں اور استری کو کچھ دیر اس گرم توے پر رکھ کر گرم کریں اور استری کرلیں۔ یا اگر آپ کو کاٹن کے کپڑے استری کرنےہیں تو آپ توے کی مدد سے گرم استری کرکے استعمال کرلیں، اور سادے واشنگ ویئر کپڑوں کو استری کرتے وقت استری کو آن کرلیں۔

لان کے کپڑے گرمی میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں، اس لئے ان کو استری اگر آپ نہ کریں اور ہلکا سا گیلا کرکے پہن لیں تو بجلی کا بل بھی بچے گا اور آپ گرمی سے بھی بچیں گے۔ اس کے علاوہ آپ ایک اور کام کریں کہ استری کو صبح سویرے کریں، اس وقت گھر میں بجلی کا لوڈ زیادہ نہیں ہوتا، استری جلدی گرم ہوجائے گی اور یونٹس بھی اضافی استعمال نہیں ہوں گے۔

Istri Ki Tar Thee Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Istri Ki Tar Thee Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Istri Ki Tar Thee Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   23837 Views   |   09 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 May 2024)

استری کا تار بار بار جل جاتا ہے یا آگ نکلنے لگتی ہے ۔۔ اپنی استری میں آپ بھی بس یہ سیٹننگ کرلیں، بجلی کا بل بھی کم اور استری بھی ہو فٹافٹ

استری کا تار بار بار جل جاتا ہے یا آگ نکلنے لگتی ہے ۔۔ اپنی استری میں آپ بھی بس یہ سیٹننگ کرلیں، بجلی کا بل بھی کم اور استری بھی ہو فٹافٹ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ استری کا تار بار بار جل جاتا ہے یا آگ نکلنے لگتی ہے ۔۔ اپنی استری میں آپ بھی بس یہ سیٹننگ کرلیں، بجلی کا بل بھی کم اور استری بھی ہو فٹافٹ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔