کلیجی میں موجود وہ چیز جو نہیں پکانی چاہیئے ۔۔ جانیں کلیجی صاف کرنے کا درست طریقہ، جو بہت لوگ نہیں جانتے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کلیجی میں موجود وہ چیز جو نہیں پکانی چاہیئے ۔۔ جانیں کلیجی صاف کرنے کا درست طریقہ، جو بہت لوگ نہیں جانتے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کلیجی میں موجود وہ چیز جو نہیں پکانی چاہیئے ۔۔ جانیں کلیجی صاف کرنے کا درست طریقہ، جو بہت لوگ نہیں جانتے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

بقر عید پر صبح کی نماز، قربانی اور شیر خورمے کے بعد جو چیز سب سے پہلے گھر میں بنتی ہے وہ ہے کلیجی۔ عام طور جن لوگوں کے گھر قربانی ہوتی ہے وہاں یہ لازمی بنتی ہے۔
پر کیا آپ کلیجی صاف کرنے کا صحیح طریقہ جانتے ہیں۔ جس سے وہ جلدی گَل بھی جائے، سخت بھی نہ ہو اور اس میں سے ہیک (بُو) بھی نہ آئے؟ اگر نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
کلیجی میں موجود ایک چیز ایسی ہوتی ہے جو نہیں پکانی چاہیئے لیکن معلومات نہ ہونے کے باعث لوگ پکالیتے، وہ کیا ہے؟

کلیجی صاف کرنے کا طریقہ:

کلیجی کے اوپر جو جھلی لگی ہوتی ہے اسے ہٹانا ضروری ہوتا ہے، یہ وہ چیز ہے جسے نہیں پکانا چاہیئے۔ چھری سے ہلکا سا چیرا لگا کر ہاتھ کے انگوٹھے کی مدد سے آہستہ آہستہ یہ جھلی کو اتاریں، پھر اس کو کاٹیں اپنے حساب سے۔

کلیجی کی بدبو دور کرنے کیلیئے:

ایک بڑا ثابت لہسن لے کے اسے بنا چھلکا اتارے کچل لیں، اب اسے اچھی طرح کلیجی پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیئے رکھ دیں۔ پھر اسے پانی سے دھو کر چھلنی سے چھان لیں تاکہ سارا پانی نکل جائے، اس کے بعد جب آپ پکائیں گے تو کلیجی میں بدبو نہیں آئے گی۔
کلیجی پکانے پہلے تیل میں چار دانے میتھی دانے کے ڈالنے سے بھی اسکی بدبو دور ہوجاتی ہے۔
کلیجی کو بنا دھوئے اس میں لیموں نچوڑ کے ڈال دیں بیج سمیت اور پندرہ منٹ کے لیئے چھوڑ دیں پھر پانی سے دھو کر پکائیں ایسا کرنے سے بدبو ختم ہوجائے گی۔

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2665 Views   |   26 Jun 2023
Related Recipes
Reviews & Comments