تیز پات کا ایک پتہ آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے؟ جانیں اس کے زبردست فوائد جو آپ کی بھی کئی بیماریوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں

ذائقہ دار کھانوں میں تیز پات تو نظر آتا ہی ہے اور ہر کوئی ان کو ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال تو کرتا ہے مگر جب کھانا کھاتے ہیں تو ان کو چن چن کر نکال باہر کرتے ہیں اور پھر یہ بیچارے کچرے کے ڈھیر میں ہی جاتے ہیں۔
اگر آپ کو معلوم چل جائے کہ ان تیز پات کی قدرتی افادیت کیا ہے اور کتنی ہے تو آپ کبھی ان کو یوں پھینکنے کے بارے میں نہیں سوچیں گے۔مہنگائی کے اس دور میں گھر میں موجود ہر چیز کے بارے میں مکمل معلومات آپ ضرور رکھیں تاکہ ان کی افادیت سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھر والوں کی صحت کو بھی بڑھائیں۔۔۔۔۔

تیز پات میں موجود اجزاء:

صرف ایک تیز پات میں صفر ملی گرام کولیسٹرول اور کوبالمن، 23 گرام سوڈیم، 529 ملی گرام پوٹاشیئم، 75 گرام کاربوہائیڈریٹ، 26 گرام ڈائٹری فائبر، 8 گرام پروٹین، 83 فیصد کیلشئیم اور وٹامن اے، سی، ڈی، بی 6 پائے جاتے ہیں جو اس کو فائدہ مند بنانے میں اہم ہیں۔

فوائد:

• تیز پات دیگر مصالحوں کی طرح اینٹی بیکٹریل اور اینٹی جراثیم کش ہے۔ اکثر ہاتھوں اور پیروں کے ناخنوں میں فنگس لگ جاتی ہے یا پھر سخت جوتے پہننے کی وجہ سے ناخن پیلے ہونے لگتے ہیں جو تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ ایسے میں آپ ایک تیز پات کو ناخن پر رکھیں اور اس کے اوپر ایک کپڑا باندھ کر چھوڑ دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس سے درد بھی کم ہوجائے گا اور آپ کے پیلے ناخن بھی تھوڑے ہی عرصے میں ٹھیک ہوجائیں گے۔
• یہ سر درد کو کم کرنے کے لئے بھی اہم ہیں ۔ اس لئے کبھی سردردہو تو تیز پتے کی چائے پی لیں۔
• پیٹ خراب ہو تواس کا پاؤڈر پانی کے ساتھ پی جائیں۔
• تیز پتے کا تیل الرجی، جلد کے امراض اور چہرے کے دانوں کے لیے اچھا ہے۔
• یہ ہماری دماغی صلاحیت کو بھی تیز کرتا ہے۔
• اس میں شامل پوٹاشیم آپکے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھتا ہے-
• چونکہ اس میں آئرن بھی ہے تو یہ آپ کے خون میں لال خلیے بناتا ہے-
• اس میں لورک تیزاب کی خصوصیت پائی جاتی ہیں اس لئے جہاں کیڑے نے کاٹ لیا ہو اور آپ کو درد ، جلن ہو تو اس کا پیسٹ لگالیں۔
• یرقان میں جگر دباؤ کا شکار ہوتا ہےاور تیز پات کا استعمال جگر کو اس دباؤ سے بچاتا ہے-
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Tej Pat Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tej Pat Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tej Pat Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Nimra  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3297 Views   |   14 Nov 2021
About the Author:

Nimra is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Nimra is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 May 2024)

تیز پات کا ایک پتہ آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے؟ جانیں اس کے زبردست فوائد جو آپ کی بھی کئی بیماریوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں

تیز پات کا ایک پتہ آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے؟ جانیں اس کے زبردست فوائد جو آپ کی بھی کئی بیماریوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیز پات کا ایک پتہ آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے؟ جانیں اس کے زبردست فوائد جو آپ کی بھی کئی بیماریوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔