سردی کے موسم میں نزلہ زکام اور فلو سے ہر کوئی پریشان ہے ۔۔جانیئے ان سے نجات پانے کے لئے دادی ماں کے چند گھریلو ٹوٹکے

ہواؤں کا رُخ بدلے اور نزلہ کھانسی فلو اور بخار کے مسائل سامنے نہ آئیں یہ کیسے ہو سکتا ہے، ایسے موسم میں کپکپی چڑھنا، بار بار بخار آنا، گلے میں درد، خراش اور ناک بند ہونا عام مسئلہ ہے لیکن یہ مسائل مشکلات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔
تاہم یہاں اچھی بات یہ ہے کہ ایسے مسائل سے نمٹنے کے لئے لازمی نہیں کہ آپ کو ڈاکٹر کے پاس ہی جانا ہو اگر آپ دوائیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو کوئی بات نہیں کیونکہ ان مسائل کے حل کے لئے دادی ماں کے بتائے ہوئے متعدد گھریلو نسخے موجود ہیں۔

نزلہ، زکام اور فلو سے بچنے کے لئے گھریلو نسخے

• اردک کا استعمال

سردی کے موسم میں ادرک کا استعمال بےحد فائدے مند ہے کیونکہ ادرک ہمیں نزلہ کھانسی، گلت کے درد اور زکام جیسی موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ادرک کے چند ٹکڑے ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر اسے پینا کھانسی یا گلے کی سوجن میں ریلیف دلا سکتا ہے۔ ادرک کی چائے کے قہوے کے استعمال سے نہ صرف کھانسی اور گلے کے درد میں آرام آئے گا بلکہ اس سے فلو اور فلو کے نتیجے میں ہونے والی متلی سے بھی نجات ملے گی۔

• شہد کا استعمال

سرد اور خشک موسم میں شہد قدرت کی جانب سے کسی انمول تحفے سے کم نہیں ہے، شہد بیکٹیریا اور جراثیم کش ہوتا ہے، پانی میں لیموں ادرک اور شہد ڈال کر پکائیں اور یہ قہوہ استعمال کریں اس سے نہ صرف فلو میں آرام آئے گا بلکہ گلے کا درد اور کھانسی بھی دور ہو گی۔ اس کے علاوہ چند لوگ توے پر بھون کر انہیں باریک پیس لیں اب اس کو شہد میں ملائیں اور چمچے میں شہد اور پسی ہوئی لونگ لے کر اسے چولہے پر نیم گرم کریں اور اسے پی جائیں، اس سے گلے کی سوزش دور ہوگی اور خشک یا بلغم والی کھانسی 1 سے 2 استعمال میں ہی جڑ سے دور ہو جائے گی۔

• لہسن کا استعمال کریں

لہسن ہو بگھار اور کھانوں میں ذائقے اور خوشبو کے لئے تو استعمال کیا ہی جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لہسن کے استعمال سے نزلہ کھانسی فلو وغیرہ میں بھی آرام آ سکتا ہے، دراصل لہسن میں مرکبات ایلیسین موجود ہوتے ہیں جو جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق لہسن کا استعمال بیمار ہونے سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، لہسن کو شہد میں ملا کر چبا کر کھا لیں یا صبح سویرے نہار منہ لہسن چبا لیں اس سے بہترین فوائد حاصل ہوں گے۔

• یخنی اور سوپ کا استعمال

سردی کے موسم میں ضروری ہے کہ آپ اپنی غذا میں گرم مشروبات شامل کریں ایسے میں یخنی اور سوپ سے بہترین کچھ اور نہیں، دادی ماں اور نانی ماں ہمیشہ ٹھنڈے موسم میں یخنی اور سوپ پینے کا مشورہ دیتی ہیں یہ نزلہ زکام سے نجات کا مکمل علاج تو نہیں مگر نزلہ کھانسی اور فلو کو کم کر سکتا ہے۔

• وٹامن سی

سردی کے موسم میں وٹامن سی ہماری غذا کا لازمی جُز ہونا چاہیئے کیونکہ یہی ہمیں نزلہ کھانسی اور فلو سے بچاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں ملنے والے پھل بھی وٹامن سی سے بھرہور ہوتے ہیں، سردیوں کے موسم میں وٹامن سی والے پھل اور سبزیاں جیسے انار، انگور، کینو، مالٹا، لیموں، گریپ فروٹس، پتوں والی سبزیاں اور سیب وغیرہ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے یہ نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ آپ کو نزلہ زکام اور فلو جیسی بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

Sardi Main Nazla Zukam Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Nazla Zukam Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Nazla Zukam Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6237 Views   |   16 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 May 2024)

سردی کے موسم میں نزلہ زکام اور فلو سے ہر کوئی پریشان ہے ۔۔جانیئے ان سے نجات پانے کے لئے دادی ماں کے چند گھریلو ٹوٹکے

سردی کے موسم میں نزلہ زکام اور فلو سے ہر کوئی پریشان ہے ۔۔جانیئے ان سے نجات پانے کے لئے دادی ماں کے چند گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں نزلہ زکام اور فلو سے ہر کوئی پریشان ہے ۔۔جانیئے ان سے نجات پانے کے لئے دادی ماں کے چند گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔