مسوڑھوں کی بیماری یا جگر کا مسئلہ۔۔ منہ سے آنے والی بُو کس سنگین بیماری کی وجہ ہوسکتی ہے؟ جانیں سانس کی بو کو دور کرنے کے 5 زبردست طریقے

سانس کی بدبو، جسے ہیلیٹوسس بھی کہا جاتا ہے، شرمناک ہو سکتا ہے اور بعض صورتوں میں پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ دکانیں چیونگم، ماؤتھ واش اور سانس کی بدبو سے لڑنے کے لیے تیار کردہ دیگر مصنوعات سے بھری ہوئی ہیں۔ لیکن ان میں سے بہت ساری مصنوعات صرف عارضی اقدامات ہیں کیونکہ وہ مسئلے کی وجہ کو حل نہیں کرتے ہیں۔

ہر پانچ میں سے ایک شخص کو سانس کی بو کی شکایت ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے کچھ لوگ سانس کی بو سے واقف نہ ہوں اور اس کا علم انہیں اپنے دوستوں، رشتہ داروں سے ہو جس کے بعد آپ کو ناگواری یا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سانس کی بو کی وجہ کیا ہے؟

منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے سانس کی بو آتی ہے۔ جب آپ باقاعدگی سے برش اور فلاس نہیں کرتے ہیں، تو بیکٹیریا آپ کے منہ میں اور آپ کے دانتوں کے درمیان رہ جانے والے کھانے کے ٹکڑوں پر جمع ہو جاتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کے ذریعہ جاری کردہ سلفر مرکبات آپ کی سانسوں کو بدبو دیتے ہیں۔

سانس کی بو کس بیماری کا سبب ہوسکتی ہے؟

مسوڑھوں کی بیماریوں جیسے مسوڑھوں کی سوزش اور دن بھر پانی نہ پینے یا خشک منہ کے ہونے سے بھی سانس کی بو پیدا ہوسکتی ہے۔ اسکے علاوہ جگر یا گردے کی بیماری اور ذیابیطس بھی سانس کی بو کا باعث بن سکتی ہے۔

سانس کی بو دور کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

منہ کی صفائی

اپنے دانتوں کو دن میں کم از کم دو بار فلورائیڈ والے ٹوتھ پیسٹ سے برش کریں، صرف یہی نہیں دانتوں کے ساتھ زبان کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے۔ ساتھ ہی سونے سے پہلے ماؤتھ واش سے کُلی کریں۔

لونگ کا استعمال:

لونگ بیکٹریا کو مارنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ اس کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک لونگ کو منہ میں ڈال کر چبائیں اور پھر زبان پر گھماتے رہیں، جب اس کا تیل منہ میں بھر جائے تو پھر لونگ کو تھوک دیں۔

پانی پینا:

10 سیکنڈ یا اس سے بھی کم وقت میں سانس کی بو دور کرنا چاہتے ہیں تو جلد سے پانی پی لیں، ناگوار بو کی ایک عام وجہ منہ خشک ہونا ہوتی ہے، لعاب دہن بننے کے عمل میں سست روی سے بیکٹریا کی نشوونما بڑھتی ہے جس سے سانس میں بو پیدا ہوتی ہے۔

دھنیا پودینہ کا استعمال:

اگر آپ کسی تقریب میں موجود ہیں اور سانس کی بو سے پریشان ہیں تو پودینے یا دھنیا کے پتے چبانا اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔ یہ پتے سانس کی بو کو دبا دیتے ہیں، یہ طریقہ بہت مؤثر ہے مگر بہت کم وقت کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

سانس میں بدبو پیدا کرنے والی غذائیں:

کچھ غذائیں سانس میں بدبو کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اسلیئے ایسی غذاؤں سے گریز کریں جن میں تیزابیت زیادہ ہو یا شکر کی مقدار زیادہ ہو، کیونکہ ان دونوں سے بیکٹریا کی نشوونما کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

سانس کی بو کا فوری حل:

اگر فوری طور پر منہ کی بو دور کرنا چاہتے ہیں تو ایک سیب یا کچھ مقدار میں دہی کھالیں، اس کے علاوہ تمباکو نوشی سے بھی پرہیز کریں۔

Moun Ki Boo Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Moun Ki Boo Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ki Boo Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1519 Views   |   11 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 May 2024)

مسوڑھوں کی بیماری یا جگر کا مسئلہ۔۔ منہ سے آنے والی بُو کس سنگین بیماری کی وجہ ہوسکتی ہے؟ جانیں سانس کی بو کو دور کرنے کے 5 زبردست طریقے

مسوڑھوں کی بیماری یا جگر کا مسئلہ۔۔ منہ سے آنے والی بُو کس سنگین بیماری کی وجہ ہوسکتی ہے؟ جانیں سانس کی بو کو دور کرنے کے 5 زبردست طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسوڑھوں کی بیماری یا جگر کا مسئلہ۔۔ منہ سے آنے والی بُو کس سنگین بیماری کی وجہ ہوسکتی ہے؟ جانیں سانس کی بو کو دور کرنے کے 5 زبردست طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔