انسانی جسم ایک مشین کی مانند ہے جس کے درست چلنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ہر پرزہ درست کام کر رہا ہو- بعض اوقات کسی بھی پرزے میں معمولی سی خرابی بھی اس کے اندر بڑے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن جاتی ہے- ایسی ہی ایک خرابی تھائی رائڈ گلینڈ سے نکلنے والے ہارمون کی بے اعتدالی بھی ہے- جس میں دنیا کے 12 فی صد افراد مبتلا ہیں خواتین میں یہ تناسب مردوں کے مقابلے میں زيادہ ہوتا ہے تھائی رائیڈ ہارمون جسم میں میٹابولزم ، نمو اور توانائی کی تقسیم کا ذمہ دار ہوتا ہے- اور اس ہارمون کی خرابی دو طرح سے ہو سکتی ہے- ایک صورت میں تو اس کی مقدار زيادہ ہو جاتی ہے اور دوسری صورت میں اس کی مقدار کم ہو جاتی ہے دونوں صورتوں میں یہ جسم میں کئی قسم کے مسائل پیدا کر سکتی ہے-
1: ہائپر تھائيرائڈزم یا ہائی تھائيرائيڈ
بعض اوقات تھائی رائيڈ گلینڈ زیادہ مقدار میں تھائی رائيڈ پیدا کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں تھائی رائيڈ کی مقدار نارمل حد سے زيادہ ہو جاتی ہے اس کو خون کے ٹیسٹ سے معلوم کیا جا سکتا ہے
علامات:
اگر خون میں تھائی رائيڈ کی مقدار نارمل لیول سے زيادہ ہو تو جسم میں جو تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہ کچھ اس طرح ہوتی ہیں
1: وزن کی کمی ، اگرچہ آپ نارمل مقدار میں بھوک لگنے پر کھانا کھا رہے ہوں اس کے باوجود وزن میں واضح کمی دیکھنے میں آتی ہے
2: دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا ،یہاں تک کہ ایک منٹ میں دل سو دفعہ سے زيادہ دھڑک سکتا ہے
3: پریشانی ، ذہنی دباؤ میں جلدی مبتلا ہو جانا چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جانا
4: ہاتھوں اور پیروں میں کپکپاہٹ
5: ماہواری میں بے ضابطگی
6: گرمی سے حساسیت
7: ہر وقت تھکن کا محسوس ہونا
8: رات کو سونے میں مشکل محسوس کرنا
9: جلد کا پتلا اور نازک ہو جانا
10 : بالوں کا کھردرا اور بے رونق ہو جانا
علاج:
ڈاکٹر اس بیماری کا علاج اینٹی تھائی رائڈ ادویات اور ریڈیوایکٹو آئوڈين کے ذریعے کرتے ہیں ۔ یہ ایک قابل علاج مرض ہے اور اس کو ادویات کے ذریعے درست کیا جا سکتا ہے
2: ہائپوتھائيرائيڈازم یا لو تھائی رائيڈ
اس بیماری میں تھائی رائيڈ گلینڈ جسم کی ضرورت سے کم تھائی رائيڈ کا اخراج کرتا ہے اور جسم میں تھائی رائيڈ کی مقدار اس کی ضرورت سے کم ہوتی ہے جس کی سبب جسم مختلف مسائل کا شکار ہو سکتا ہے-
علامات:
1: ہر وقت تھکن محسوس کرنا
2: وزن میں تیزی سے اضافہ
4: کمزوری اور پٹھوں اور ہڈیوں میں درد
5: بالوں کا تیزی سے گرنا
6: جلد کا خشک ہونا اور اس میں کھجلی ہونا
7: ڈپریشن میں مبتلا ہو جانا
8: یاداشت میں کمی اور ارتکاز میں کمی واقع ہونا
9: قبض کا ہو جانا
10: ماہواری کا بے قاعدہ اور بہت زيادہ ہونا
علاج:
اگر آپ ان علامات کا شکار ہیں تو آپ کو فوری طور پر تھائی رائيڈ کا ٹیسٹ کروانا چاہیے اور اس کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے- ان تمام مسائل کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے -
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khawateen Main Motapay Ki Waja and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khawateen Main Motapay Ki Waja to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
AqibShahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. AqibShahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
جسم میں موجود ایک چھوٹے سے عضو میں خرابی خواتین میں موٹاپے، بانجھ پن اور ماہواری میں بےضابطگی کا سبب بن سکتی ہے
جسم میں موجود ایک چھوٹے سے عضو میں خرابی خواتین میں موٹاپے، بانجھ پن اور ماہواری میں بےضابطگی کا سبب بن سکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم میں موجود ایک چھوٹے سے عضو میں خرابی خواتین میں موٹاپے، بانجھ پن اور ماہواری میں بےضابطگی کا سبب بن سکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔