داغ دھبے ہوں یا رنگ خراب، جاپانی پھل اگر خراب ہو جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر بتائے گئے طریقے سے لگائیں اور پائیں نکھار

املوک اس وقت ہر جگہ آسانی اور سستے داموں میں مل رہا ہے۔ ہم نے آپ کو کئی مرتبہ کے فوڈز میں املوک کھانے کے فائدے بتائے ہیں اور اس کو کس طرح استعمال کرنا ہے ہم نے آپ کو یہ تمام چیزیں بتائی ہیں لیکن آج ہم لائے ہیں آپ کی بچت اور خوبصورتی کا وہ نسخہ جو گھر بیٹھے خود کو خوبصورت بنانے والی خواتین کے بھی کام آئے گا اور ورکنگ وومن بھی اس کو پسند کریں گیں کیونکہ سستے پیسوں میں اگر جلد کے مسئلے حل ہو جائیں تو اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے؟

چلیں تو بتاتے ہیں آپ کو گلے سڑے املوک کو پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر لگالیں اور جاپانی خواتین جیسی خوبصورتی حاصل کرلیں۔ یہ سن کر آپ کو عجیب لگ رہا ہوگا کہ خراب املوک ہی کیوں استعمال کریں؟ تازہ یا فریش املوک کا استعمال کیوں نہ کریں؟ تو ہم آپ کو ایک خاص بتا دیں کہ املوک جو تازہ اور بناء کسی نشان کا ہے وہ کھانے میں مفید ہے اور گلا سڑا املوک تو جاپان میں بھی بیوٹی پراڈکٹس بنانے کے کام آتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

اجزاء:

٭ املوک،
٭ دہی،
٭ گلاب کا عرق،
٭ وٹامن ای کیپسول یا آئل۔

طریقہ:

٭ املوک کو دھو لیں تاکہ گندگی نہ رہے۔
٭ پھر ان کے اوپر کا پھول ہٹا کر بلینڈر میں سارا املوک ڈال دیں۔
٭ اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
٭ اس میں پانی شامل نہ کریں کیونکہ یہ بلینڈ ہونے کے بعد ایک گاڑھا مادہ بن جاتا ہے۔
٭ اب اس املوک کے پیسٹ میں دہی، گلاب کا عرق، وٹامن ای آئل یا کیپسول ڈال کر مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں۔

فائدہ:

سڑے ہوئے املوک میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات زیادہ پائی جاتی ہیں۔ املوک خود تو سڑا ہوا ہوتا ہے لیکن جب اس کو دہی کے ساتھ مکس کیا جاتا ہے تو یہ آپ کی جلد کی خوبصورتی کے لیے بلیچ جیسے ایکسلیٹر جیسا کام کرتا ہے۔

Japani Phal Beauty Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Japani Phal Beauty Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Japani Phal Beauty Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1146 Views   |   26 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 May 2024)

داغ دھبے ہوں یا رنگ خراب، جاپانی پھل اگر خراب ہو جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر بتائے گئے طریقے سے لگائیں اور پائیں نکھار

داغ دھبے ہوں یا رنگ خراب، جاپانی پھل اگر خراب ہو جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر بتائے گئے طریقے سے لگائیں اور پائیں نکھار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ داغ دھبے ہوں یا رنگ خراب، جاپانی پھل اگر خراب ہو جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر بتائے گئے طریقے سے لگائیں اور پائیں نکھار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔