استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹھہریئے! جانیئے استعمال شدہ تیل کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ

کھانا پکانے کے لئے تیل کا استعمال تو ہر گھر کی ضرورت ہے۔ لیکن اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی چیز کو تلنے کے لئے کڑھائی بھر تیل نکالتے ہیں اورجب کام ہو جاتا ہے تو پھر وہ تیل بار بار استعمال ہوتا ہے اور بار بار استعمال سے وہ کالا بھی ہو جاتا ہے اور اس میں تلی ہوئی چیزوں کے ذرات اس کو اور گندا کردیتے ہیں۔ ایسے میں تیل کو پھینکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ۔ مہنگائی کے اس دور میں چیزوں کا ضیاں خاص کر تیل جو کہ اچھا خاصا مہنگا ہے ہمارے لئے اس کو پھینکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی لئے ہم آپ کے لئے تیل کو دوبارہ نیا بنانے کی ایک بہت آسان اور شاندار ٹپ لے کر آئے ہیں جس سے آپ چند منٹوں میں ہی اپنے تیل کو بالکل صاف اور نقصان دہ اجزاء سے پاک کر لیں گی۔

٭سب سے پہلے آپ کا تیل جس برتن میں ہے اس کو دوبارہ چولہے پر چڑھادیں۔
٭میڈیم آنچ رکھیں۔
٭جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو ایک پیالی میں 3 کھانے کے چمچ کارن فلور زرا سے پانی کے ساتھ گھول لیں۔
٭اب گرم ہوتے تیل میں ہاتھ نیچے کرکے آہستگی سے یہ گھولا ہوا کارن فلورڈال دیں۔ تاکہ چھینٹیں نہ اڑیں۔
٭کارن فلور ڈالنے کے بعد چلانا نہیں ہے۔ اسے ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ وہ پھیل کر روٹی جیسی شکل اختیار کر لے گا۔
٭اس کارن فلور کو تیل میں پکنے دیں، تیل کی ساری گندگی اور ایکسٹرا ذرات اس کارن فلور پر چپکتے جائیں گے۔
٭چند ہی منٹوں میں آپ دیکھیں گی کہ تیل کا رنگ صاف ہوتا جا رہا ہے۔ اوراس میں موجود سارے کھانے کے ذرات اور کالا پن اس کارن فلور کی روٹی میں چپک گیا ہے۔
٭ اب اس روٹی کو آہستگی سے کسی چمچے یا چمٹے وغیرہ کی مد د سے باہر نکال لیں، آپ کا تیل بالکل نئے جیسا صاف ہو چکا ہے، اس میں سے تمام نقصان دہ اجزاء اور ذرات اس کارن فلور نے جذب کر لئے ہیں۔
لیجئے صرف کارن فلورکے استعمال سے آپ کا تیل دوبارہ استعمال کے قابل ہو گیا ۔

Istemal Shuda Oil Ka Dobara Istemal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Istemal Shuda Oil Ka Dobara Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Istemal Shuda Oil Ka Dobara Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   2345 Views   |   12 Nov 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹھہریئے! جانیئے استعمال شدہ تیل کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ

استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹھہریئے! جانیئے استعمال شدہ تیل کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹھہریئے! جانیئے استعمال شدہ تیل کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔