بال بڑھتے نہیں، گِرتے بہت ہیں ۔۔ ان گرتے بالوں کو روکنے اور لمبا گھنا کرنے کیلیئے آج ہی 2 چیزوں سے بنائیں یہ جادوئی تیل

آج کل بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے چاہے پھر لڑکا ہو یا لڑکی، مرد ہو یا عورت ہر کوئی بالوں کے مسائل سے دوچار ہے۔ پہلے زمانے میں بڑھتی عمر کے ساتھ ایسا ہوتا تھا تو سمجھ آتا تھا لیکن اب تو بوڑھے، جوان، بچے سب ہی ایک قطار میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

آپ کے اس مسئلے کو حل کرنے کیلیئے آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایک ایسا زبردست تیل بنانے کا طریقہ جو آپ کے بالوں میں جادو کا کام کرے گا اور انہیں لمبا، گھنا، مضبوط اور کالا بنائے گا۔

چلیں پھر آپ کو بتاتے ہیں اس تیل کی خاص ریمیڈی

اجزاء:

۔ پیاز 1 عدد

۔ لہسن کے 2 جوے

۔ آدھی پیالی انڈے کا تیل (اسکی جگہ زیتون یا فش آئل بھی استعمال کرسکتے ہیں)

طریقہ کار:

۔ پیاز اور لہسن کو باریک کاٹ کر تیل کی پیالی میں ڈال دیں اور اچھے سے مکس کرلیں

۔ اسکے بعد ایک برتن میں اسے ڈال کر ہلکی آنچ پر 15 منٹ پکا لیں اور پھر چھان کر ایک بوتل میں بھر لیں

۔ اب اس تیل سے رات کو سر پر اچھے سے مساج کریں اور اگلے دن بال دھو لیں

۔ اس تیل کو ہفتے میں 2 بار استعمال کریں، بالوں کے تمام مسائل ان شاء اللّٰہ حل ہوجائیں گے اور آپ کے بال گرنا بند ہو کر بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔

Homemade Magical Hair Oil For Long Hairs

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Magical Hair Oil For Long Hairs and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Magical Hair Oil For Long Hairs to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2991 Views   |   30 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 May 2024)

بال بڑھتے نہیں، گِرتے بہت ہیں ۔۔ ان گرتے بالوں کو روکنے اور لمبا گھنا کرنے کیلیئے آج ہی 2 چیزوں سے بنائیں یہ جادوئی تیل

بال بڑھتے نہیں، گِرتے بہت ہیں ۔۔ ان گرتے بالوں کو روکنے اور لمبا گھنا کرنے کیلیئے آج ہی 2 چیزوں سے بنائیں یہ جادوئی تیل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال بڑھتے نہیں، گِرتے بہت ہیں ۔۔ ان گرتے بالوں کو روکنے اور لمبا گھنا کرنے کیلیئے آج ہی 2 چیزوں سے بنائیں یہ جادوئی تیل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔