گُردوں کو ہمیشہ صحت مند کیسے رکھا جائے؟ جانیئے گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار چند گھریلو طریقے

گردوں کے امراض کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ ہم اپنے گردوں کی صحت کو نظر انداز کر رہے ہیں، گردے خون میں موجود اضافی سیال اور کچرے کو فلٹر کرتے ہیں اور اگر گردوں کی صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو ان کی کاکردگی متاثر ہوتی ہے جس سے یہ کچرا اور گندگی گردوں میں جمع ہونے لگتا ہے۔
نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ گردے خراب ہونے لگتے ہیں آپ گردوں کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پھر دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے گردوں کا صحت مند کیسے رکھ سکتے ہیں ہماری بتائی ہوئی چند عام چیزوں سے آپ گردوں کے تکلیف دہ امراض سے خود کو بچاسکتے ہیں۔

• گردوں کو صحت مند رکھنے کے طریقے • بےجا ادویات استعمال نہ کریں

ہمارے یہاں سمجھا جاتا ہے کہ ہر درد کی دوا پیناڈول ہے اور بےدھڑک اس کا استعمال ہمارے یہاں بےحد عام ہے، درد کش اور ورم کش ادویات کا بےدھڑک اور بہت زیادہ استعمال گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے، بہتر ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ان ادویات کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

• صحت بخش غذا

آپ جو کچھ بھی کھاتے یا پیتے ہیں، گردے ان کو پراسیسر کرتے ہیں، اس میں وہ سب کچھ بھی شامل ہے جو نقصان دہ ہوسکتا ہے جیسے بہت زیادہ چربی، نمک اور چینی، یہ تین ایسی چیزیں ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ نقصان دہ غذا ثابت ہوتی ہیں اور آپ کو ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر امراض کے ساتھ گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں، اس کے مقابلے میں صحت بخش غذا جیسے سبزیاں، پھلوں اور اجناس کا زیادہ استعمال اور کم پراسیسڈ غذائیں گردوں کی صحت کو مستحکم رکھتی ہے۔

• نمک کی مقدار

نمک کا زیادہ استعمال کئی بیماریوں کی جڑ ہے، اگر آپ کھانے میں نمک کا استعمال صرف ذائقے کے لئے کریں تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ شوق سے نمکین کھانے کھاتے ہیں تو جان لیں کہ یہ صرف بلڈ پریشر اور امراضِ قلب میں نہیں بلکہ آپ کے گردوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے، نمک کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے پیشاب میں پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے پیشاب میں تکلیف اور جلن ہوتی ہے اور گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

• پانی

پانی ہمارے لئے کھانے سے بھی زیادہ ضروری ہے پانی گردوں کے لیے بہت اہم ہے اور یہ کچرے کو پیشاب کی شکل میں مثانے کی جانب بھیجتا ہے پانی سے جسم میں فلٹر کا کام کرتا ہے اگر پانی کم پیا جائے تو گردوں کے اندر موجود ننھے فلٹرز کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں، جس سے گردوں میں پتھری اور انفیکشن کاخطرہ بڑھتا ہے۔
پانی کا بھرپور استعمال گردوں کو صحت مند رکھنے کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ گردے خون کی فلٹریشن کا کام کرتے ہیں اور پانی اس کام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

• تمباکو نوشی ترک کر دیں

تمباکو نوشی سگیریٹ، شیشہ، پان، گٹکا یا کسی بھی شکل میں ہو گردوں کے لئے بےحد نقصان دہ ہوتی ہے تمباکو نوشی سے گردوں کے کینسر اور خون کی شریانوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Gurdon Ko Kese Sehat Mand Rakha Jaye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurdon Ko Kese Sehat Mand Rakha Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurdon Ko Kese Sehat Mand Rakha Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4248 Views   |   02 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

گُردوں کو ہمیشہ صحت مند کیسے رکھا جائے؟ جانیئے گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار چند گھریلو طریقے

گُردوں کو ہمیشہ صحت مند کیسے رکھا جائے؟ جانیئے گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار چند گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گُردوں کو ہمیشہ صحت مند کیسے رکھا جائے؟ جانیئے گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار چند گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔