کیا آپ اپنی ماں اور بیٹی کو بھی مکھی سمجھتے ہیں۔۔ فضا علی نے عدنان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لے لیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

" گو کہ یہ بات رمضان کے مہینے میں ہوئی تھی لیکن میں اس وقت یہ بات کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن سب ناراض ہوتے رہے اور کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا اس لیے میں ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے اس پر بات ضرور کروں گی. خاموش نہیں رہوں گی۔ ہمارے یہاں منفی باتیں تو فوراً وائرل ہوجاتی ہیں لیکن اچھی باتوں کو اجاگر نہیں کیا جاتا. آج کل یہ منفی بات وائرل ہے لیکن جنھوں نے یہ بات کہی ہے وہ پھر بھی خاموش ہیں. میں خاتون ہونے کی حیثیت سے عدنان صدیقی کو یہ کہوں گی کہ آپ جتنے بڑے اداکار ہیں اور ایک انٹرنیشنل چینل پر بیٹھے تھے تو کوئی بھی بات کرنے سے پہلے سوچنا سمجھنا چاہیے تھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں آپ کو بڑا آدمی بننا چاہیے تھا"

یہ کہنا ہے اداکارہ، ٹی وی میزبان اور گلوکارہ فضا علی کا جنھوں نے اپنے شو میں میزبانی کرتے ہوئے اداکار عدنان صدیقی کے لتے لے لیے.

فضا علی کا کہنا تھا کہ آپ نے بڑے پن کا مظاہرہ نہیں کیا اور ایک عورت کے سامنے ہی تمام خواتین کو مکھی کہہ دیا۔ آپ کے مکھی کا لفظ تو استعمال کر لیا لیکن کیا آ پ نے اپنی بہن اور والدہ کو بھی اسی نظر سے دیکھتے ہیں؟ کیا آپ اپنی بیٹی کے لیے بھی یہی کہیں گے کہ میری بیٹی مکھی جیسی ہے یا پھر آپ کو یہ اچھا لگے کا کہ کوئی مرد آپ کی بیٹی اور بہن کو بھی مکھی کہے کہ یہ تو مکھی ہیں خود پیچھے آئیں گی؟

فضا علی نے ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی صاحب. آپ نے پاکستان سمیت پوری دُنیا کی خواتین کو مایوس اور دُکھی کیا ہے. جتنا جلدی ہو سکے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے تمام خواتین سے معافی مانگ لیں.

Fizza Ali Adnan Siddiqi Par Ghussa Ho Gaen

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fizza Ali Adnan Siddiqi Par Ghussa Ho Gaen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fizza Ali Adnan Siddiqi Par Ghussa Ho Gaen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   707 Views   |   18 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 May 2024)

کیا آپ اپنی ماں اور بیٹی کو بھی مکھی سمجھتے ہیں۔۔ فضا علی نے عدنان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لے لیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

کیا آپ اپنی ماں اور بیٹی کو بھی مکھی سمجھتے ہیں۔۔ فضا علی نے عدنان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لے لیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ اپنی ماں اور بیٹی کو بھی مکھی سمجھتے ہیں۔۔ فضا علی نے عدنان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لے لیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔