ہمارے ماں باپ اکیلے تھے اس لئے ان کی شادی کرادی.. جوان بچوں نے بوڑھے والدین کو ان کی شادی کے لئے کیسے منایا؟

جب اولاد جوان ہوجائے تو اپنی دنیا میں مگن ہوجاتی ہے اور یوں انھیں پالنے پوسنے والے ماں باپ کا جیون ساتھی نہ ہو تو وہ گہری تنہائی کا شکار ہوجاتے ہیں. جوانی سے زیادہ بڑھاپے میں جیون ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے. پاکستان میں اگرچہ بڑی عمر کی شادیوں کا رواج نہیں البتہ اب یہاں بھی نوجوان اتنے باشعور ہوچکے ہیں کہ اپنے والدین کی نفسیاتی ضرورتوں کا احساس کرتے ہیں.

حال ہی میں دو نوجوان ہانیہ اور عفان نے ایک رشتہ وجب سائٹ کے ذریعے اپنے تنہا ماں باپ کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا ہے. ہانیہ جو کہ شادی شدہ ہیں ان کے والد بیگم کی وفات کے بعد تنہا تھے جبکہ عفان نامی نوجوان کی والدہ طلاق یافتہ تھیں۔

ان دونوں نوجوانوں نے اپنے والدین کے لئے موزوں جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لئے ویب سائٹ کا رخ کیا اور بالآخر ماں باپ کی شادی کروا ہی ڈالی.

سوشل میڈیا پر اس خبر کو کافی پزیرائی مل رہی ہے اور لوگ بوڑھے ماں باپ کے حوالے سے بچوں کی حساسیت کو سراہ رہے ہیں.

Do Bachon Nay Apnay Waldain Ki Shadi Karwa Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Do Bachon Nay Apnay Waldain Ki Shadi Karwa Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Do Bachon Nay Apnay Waldain Ki Shadi Karwa Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   12098 Views   |   29 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

ہمارے ماں باپ اکیلے تھے اس لئے ان کی شادی کرادی.. جوان بچوں نے بوڑھے والدین کو ان کی شادی کے لئے کیسے منایا؟

ہمارے ماں باپ اکیلے تھے اس لئے ان کی شادی کرادی.. جوان بچوں نے بوڑھے والدین کو ان کی شادی کے لئے کیسے منایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمارے ماں باپ اکیلے تھے اس لئے ان کی شادی کرادی.. جوان بچوں نے بوڑھے والدین کو ان کی شادی کے لئے کیسے منایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔