ڈگری مل گئی لیکن بیوی چلی گئی، شوہر مرحومہ بیگم کی گریجویشن تقریب میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ

محبت اور وفاداری کی کئی مثالیں ہم اکثر وبیشتر سنتے رہتے ہیں جو ہمیں محبت پر یقین کرنے کی طرف مائل کرتی ہے، لیکن ان دنوں ایک ایسا واقعہ ہوا جسے دیکھ کر سب کی آنکھیں بھیگ گئیں۔

بحرین، قانون کی فیکلٹی کے ڈین، بانی اور سابق ماہر تعلیم محمد مطلق الا شيقر کا اپنی اہلیہ کا اعزازی سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے رو پڑے۔ دراصل ان کی اہلیہ اپنی اعزازی ڈگری وصول کرنے سے قبل ہی فوت ہوگئی تھیں۔

مطلق الا شيقر نے ایک ویب سائٹ سے گفتگوکرتے ہوئے ان خصوصی لمحات کے احساسات کے بارے میں بتایا جو وہمحسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ڈگری نوازے جانے کا یوم تکریم ایک ایسا دن ہے جس کا میں اور میری اہلیہ طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اس نے اپنی ملازمت اور کرونا وبا میں مبتلا ہونے کے باوجود تعلیم حاصل کرنا شروع کی تھی۔ اس نے پوری سنجیدگی اور تندہی سے اپنا ماسٹر کا تھیسز مکمل کیا تھا، اور مکمل ہونے پر سب نے اس کی تعریف کی تھی۔

مطلق الا شيقر بتاتے ہیں، میں اس کی پڑھائی میں اس کے ساتھ تھا اور خدا نے مالی تعاون فراہم کرنے میں میری مدد کی۔ اس کی موت سے کچھ دن قبل میں نے اس سے گریجویشن کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے درخواست کی تھی، کیونکہ میں ڈرا ہوا تھا کہ کہیں وہ اعزازی تقریب میں موجود نہ ہو اور حقیقت میں ایسا ہی ہوگیا۔ تقریب سے پہلے جب میں نے اسے بتایا کہ اس نے ماسٹر کی ڈگری مکمل کر لی ہے تو وہ بستر برگ پر تھی۔ اپنی ڈگری مکمل ہونے پر وہ مسکرائی، جس نے میرے دل کو گرما دیا۔

ماہر تعلیم مطلق الا شيقر نے بات جاری رکھی اور کہا اللہ نے گریجویشن کی تقریب سے چند روز قبل اسے اپنے پاس بلا لیا۔ میری خواہش تھی وہ اس تقریب میں موجود ہوتی اور اپنے کارنامے کو دیکھتی۔ اس صورتحال نے میرے دل کو نچوڑ کر ر کھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ، مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس دنیا سے چلی بھی گئی مگر پھر بھی میرے دل میں ہی ہے اور میں اس کی موجودگی کو اپنے ارد گرد محسوس کر رہا ہوں۔

انہو ں نے مزید کہا اس وقت جسمانی تھکاوٹ اور نفسیاتی درد کے باوجود میں نے اس تقریب میں اپنی موجودگی کو لازم سمجھا کیونکہ مجھے محسوس ہوا جیسے کوئی مجھے اندر سے یہاں آنے کیلئے دھکیل رہا ہو۔ میں نے کہا کہ وہ اس اعزاز کی مستحق ہے اور یہاں میری موجودگی کی بھی مستحق ہے۔ وہ عزت اور تعریف ، محبت اور احترام کی ایک مثال ہے۔

مطلق الا شيقر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے 3 یونیورسٹیوں سے گریجویشن کیا تھا۔ میں نے اپنی گریجویشن کے بعد ایک بھی تقریب میں شرکت نہیں کی اور اس کی اعزازی تقریب پہلی اعزازی تقریب ہے جس میں میں نے شرکت کی ہے کیونکہ اس کی اعزازی اور گریجویشن کی یہ تقریب میرے لیے سب کچھ تھی۔

Degree Mil Gai Lekin Biwi Chali Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Degree Mil Gai Lekin Biwi Chali Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Degree Mil Gai Lekin Biwi Chali Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1815 Views   |   18 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 May 2024)

ڈگری مل گئی لیکن بیوی چلی گئی، شوہر مرحومہ بیگم کی گریجویشن تقریب میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ

ڈگری مل گئی لیکن بیوی چلی گئی، شوہر مرحومہ بیگم کی گریجویشن تقریب میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈگری مل گئی لیکن بیوی چلی گئی، شوہر مرحومہ بیگم کی گریجویشن تقریب میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔