لیکن یہ جان لیں کہ ایسا کرنا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اکثر ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جہاں لوگ کورونا وائرس کا شکار تھے اور انہیں اس کی خبر بھی نہیں ہوئی اور یوں وہ اچانک بہت بیمار پڑ گئے۔
آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جس سے آپ گھر بیٹھے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ کہیں آپ کو بھی کورونا تو نہیں اور آپ کو اس کی خبر تک نہ ہوئی ہو۔
کورونا وائرس کو گھر بیٹھے جانچنے کے چند طریقے
• نزلہ زکام
آپ کل تک تو ٹھیک تھے اور آج آپ کو اچانک نزلہ زکام شروع ہو گیا ہے تو یہ علامت کورونا وائرس کی بھی ہو سکتی ہے، آپ کے اردگرد سردی کا موسم نہیں ہے پھر بھی آپ کو ٹھنڈ لگ رہی ہے اور کھانسی، سر درد، جسم میں درد، زبان کا زائقہ، سونگھنے کی صلاحیت، اُلٹی، ڈائریا اور گلے میں سوزش ہو رہی ہے تو جان لیں کہ یہ تمام علامات کورونا وائرس کی ہی ہیں، تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا کووِڈ ٹیسٹ کروائیں۔
• سونگھنے اور زائقے کی صلاحیت ختم ہونا
آپ کو محسوس بھی نہیں ہو رہا اور آہستہ آہستہ آپ کی سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی صلاحیت ختم ہوتی جا رہی ہے تو یہ بھی کورونا وائرس کی ایک واضح علامت ہے، ہو سکتا ہے آپ کو گلے میں درد، سر درد اور کھانسی نہ ہو صرف سونگھنے کی صلاحیت اور ذائقے کو محسوس کرنے کی صلاحیت گم ہو جائے، ایسے میں ڈاکٹر کو ضرور چیک اپ کروائیں۔
• بال گرنا
ہم سمجھتے ہیں کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہمارے بال جھڑ رہے ہیں اور اس وجہ سے ہی ان کا گھنا پن ختم ہو رہا ہے لیکن بہت کم لوگ ہی یہ بات جانتے ہیں کہ بالوں کا بے وجہ ضرورت سے زیادہ گرنا بھی کورونا وائرس کی علامت ہے، امریکہ میں کئی کورونا کے مریضوں کو شیدید بال گرنے کا سامنا ہوا جس کے بعد ریسرچ سے معلوم ہوا کہ یہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو نے کی وجہ سے اس پریشانی میں مبتلا ہوئے، تو اگر آپ کے بال گر رہے ہیں تو احتیاط کے طور پر ایک بار کووِڈ ٹیسٹ کروا لیں۔
• سانس کی قلت
اگر آپ کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آپ کو لگ رہا ہے کہ شاید موسم کی تبدیلی اور ہوا کی کمی کی وجہ سے آپ کو یہ مشکل پیش آ رہی ہے تو یہاں آپ غلط بھی ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ سانس کی قلت کورونا کی ایک مشہور علامت ہے، اگر آپ کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے تے فوری کورونا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو آئسولیٹ کر لیں۔
• مستقل کھانسی
اگر مستقل کھانسی ہو رہی ہے اور آپ اس کی دوا بھی لے رہے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، تو یہ کورونا وائرس کی ایک عام علامت ہے، امریکہ میں ایک ریسرچ سے معلوم ہوا کہ کورونا وائرس کا شکار 43 فیصد لوگوں کو کئی دِنوں تک خشک کھانسی ہوتی رہی جب انکا کووِڈ ٹیسٹ ہوا تو وہ مثبت نکلا اور کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد بھی انہیں کئی مہینوں تک خشک کھانسی کا سامنا رہا۔
• ٹکاوٹ
جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ COVID-19 مریضوں میں سے 53 فیصد بعض اوقات تشخیص کے بعد 60 دن تک انتہائی تھکاوٹ کا شکار ہو گئے، اگر آپ نے محسوس کیا ہے کہ آپ تھوڑی تھوڑی دیر میں بہت تھک جاتے ہیں اور آپ کو دوسری علامات بھی ہیں تو آپ کو وائرس ہوسکتا ہے، لازمی اس کا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Corona Virus Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Corona Virus Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.