کیا آپ کا بچہ بھی بھوک کی کمی کا شکار ہے تو ۔۔ کوکو پاؤڈر کے اہم فائدے جانیں اور اپنے بچوں کو مضبوط اور طاقتور بنائیں!

کوکو پاؤڈر کو ہم سب کیک بنانے میں تو استعمال کرتے ہی ہیں مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ اس کے بہت سے ایسے فائدے ہیں جو ہمیں معلوم ہی نہیں ہیں۔ آج کے-فوڈ کی جانب سے ہم آپ کا اور آپ کے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے آپ کو بتاتے ہیں کچھ بہت ہی خاص جو کہ سب کو معلوم ہونا ضرروی ہے!

کوکو پاؤڈر فائدہ مند کیوں؟

یہ فائدہ مند اس لئے ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں ساتھ ہی کیفین کی ایسی مقدار جو سکون فراہم کرتی ہے جس سے بیماریوں میں مدد بھی ملتی ہے اور ساتھ ہی اس میں زنک، فاسفورس، سلفر، کیلشئیم اور پوٹاشئیم پایا جاتا ہے جو اس کو بچوں کو مضبوط اور طاقتور بنانے میں مدد دیتا ہے۔

کوکو پاؤڈر کے فائدے اور استعمال کرنے کا طریقہ:

٭ بُخار:

اکثر بچوں کو بار بار بُخار چڑھ جاتا ہے اور وہ بہت زیادہ بیمار ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے اس لئے وہ فوراً بیمار پڑ جاتے ہیں۔ ایسے میں کوکو پاؤڈر بچوں کو بتائے گئے طریقے سے کھلائیں ۔

طریقہ:

ایک چمچ کوکو پاؤڈر کو آدھے گلاس نیم گرم دودھ میں مکس کریں اور بچوں کو پلا دیں، جب بھی بچہ دودھ مانگے یہی دودھ پلائیں اس سے جسم کو طاقت بھی ملے گی اور بُخار بھی اتر جائے گا۔

٭ بھوک نہ لگنا:

اگر آپ کے بچے کو کھانا کھانے کا دل نہیں چاہتا بھوک نہیں لگتی ہے تو اس پاؤڈر میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو بھوک کو بڑھانے کا کام بھی کرتے ہیں لیکن استعمال کرنے کا طریقہ بھی جان لیں:

طریقہ:

کوکو پاؤڈر کو معدے میں مکس کریں اور ایک گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ایک چمچ دہی بھی مکس کرلیں۔ پھر اس کو بیک کرلیں یا پھر چولہے پر ہی پکائیں، یہ ایک کیک کی طرح بن جائے گا ۔ اس پر شہد ڈال کر بچوں کو کھلائیں، بھوک بھی کھل جائے گی اور پیٹ بھی بھرے گا، اس سے معدہ بھی بہتر ہوجائے گا۔

٭ لوز موشن:

بچوں میں لوز موشن ہونا ایک عام بات ہے ایسے میں کوکو پاؤڈر کو استعمال کریں اور ان کو جلد ہی آرام دلوائیں۔

طریقہ:

دو چمچ کوکو پاؤڈر اور ایک چمچ کیسٹر آئل میں ایک چمچ سپغول مکس کریں اور آدھے گلاس پانی میں ڈال کر بچوں کو پلا دیں، زبان کا ذائقہ بھی اچھا ہوجائے گا اور موشن جیسے مسائل بھی کنٹرول میں آ جائیں گے۔

٭ ناک بہنا:

نزلہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو اس طریقے سے استعمال کرنا صرف بچوں کے نزلے کو ہی نہیں بلکہ بڑوں کے نزلے کو بھی جلد ہی ختم کرسکتا ہے۔

طریقہ:

کوکو پاؤڈر کو ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں مکس کریں اور اس کو 15 منٹ کے لئے پکا لیں۔ اس کا قہوہ تیار ہو جائے گا۔ جب بھی نزلہ زیادہ ہو اس قہوے کو پی لیں آپ کو سکون مل جائے گا۔

٭ متلی / قے:

متلی / قے کے مسائل میں بھی کوکو پاؤڈر مدد دے سکتا ہے جس کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ ہے تو آپ بس بتائے گئے طریقے سے استعمال کر کے فائدہ اٹھائیں!

طریقہ:

ایک چمچ کوکو پاؤڈر میں آدھا چمچ ہلدی مکس کریں اور اس کو نیم گرم پانی سے پھانک لیں۔ اس سے پیٹ کی صفائی بھی ہو جائے گی اور یہ مسئلہ بھی کنٹرول میں آ جائے گا۔

Cocoa Powder Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cocoa Powder Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cocoa Powder Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10464 Views   |   25 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 May 2024)

کیا آپ کا بچہ بھی بھوک کی کمی کا شکار ہے تو ۔۔ کوکو پاؤڈر کے اہم فائدے جانیں اور اپنے بچوں کو مضبوط اور طاقتور بنائیں!

کیا آپ کا بچہ بھی بھوک کی کمی کا شکار ہے تو ۔۔ کوکو پاؤڈر کے اہم فائدے جانیں اور اپنے بچوں کو مضبوط اور طاقتور بنائیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا بچہ بھی بھوک کی کمی کا شکار ہے تو ۔۔ کوکو پاؤڈر کے اہم فائدے جانیں اور اپنے بچوں کو مضبوط اور طاقتور بنائیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔