یہ بیگ پھٹ بھی جائیں تو کام دیتے ہیں.. کلاتھنگ بیگز کے 7 انوکھے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

آج کل مہنگے برانڈ والے کپڑے پلاسٹک کے بیگز میں ڈال کر بیچتے ہیں. خواتین جلدی میں ان بیگز کو کہیں کونے میں ڈال دیتی ہیں جو بعد میں پھینک دیے جاتے ہیں. البتہ آج ہم ان بیگز کے استعمال کے کچھ کارآمد طریقے آپ کو بتائیں گے.

اگر بیگ بڑے سائز کا ہے تو اس میں کام والے ایسے جوڑوں کا رکھیں جن میں کیڑا لگنے یا کام کالا ہونے کا ڈر ہو.

بیگ کا کوئی حصہ پھٹ جائے تو قینچی سے کاٹ کر انھیں جالی اور ٹوکریوں کے اندر بچھانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے.

چھوٹے سائز کے بیگز، میک اپ پاؤچز یا جیولری پاؤچ کے طور پر ہینڈ بیگ یا دراز میں رکھے جاسکتے ہیں.

چونکہ یہ بیگ ٹرانسپیرنٹ ہوتے ہیں اس لیے ان میں مختلف اقسام کی ریل اور بیلیں رکھی جاسکتی ہیں. اس طرح انھیں زیادہ تلاش نہیں کرنا پڑتا.

ان بیگز کے ہر طرف ڈبل ٹیپ لگا کر الماری کے اندرونی دروازے پر چپکا دیں. یہ ایک طرح کا آرگنائزر بن گیا ہے. اب اس میں چھوٹے بچوں کی یا عام سی چھوٹی موٹی چیزیں ڈالی جاسکتی ہیں.

بیگ کے ایک جانب کلپ والا ہینگر لگا کر الماری میں لٹکا دیں. اس میں بھی موزے، گلوز یا کیچرز وغیرہ رکھے جاسکتے ہیں.

ان بیگز کو فولڈر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. بچوں کو کاغذات وغیرہ رکھنے کے لیے مہنگے فولڈرز دلانے کے بجائے گھر میں یہی بیگز استعمال کے لیے دیں.

Clothing Bags 7 Uses

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Clothing Bags 7 Uses and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Clothing Bags 7 Uses to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   701 Views   |   09 Mar 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

یہ بیگ پھٹ بھی جائیں تو کام دیتے ہیں.. کلاتھنگ بیگز کے 7 انوکھے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

یہ بیگ پھٹ بھی جائیں تو کام دیتے ہیں.. کلاتھنگ بیگز کے 7 انوکھے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ بیگ پھٹ بھی جائیں تو کام دیتے ہیں.. کلاتھنگ بیگز کے 7 انوکھے استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔