چھپکلی مارنے کے لئے جھاڑو اٹھا کر ہلکان ہوگئے ہیں تو ٹہریں.. جانیں گھر میں موجود عام سی چیزوں سے چھپکلی کو منٹوں میں باہر کرنے کے طریقے

گرمیوں کے آتے ہی گھروں میں چھپکلیاں گھس جاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کے اندر باہر کے مقابلے میں زیادہ گرمی نہیں ہوتی۔ لیکن چھپکلیوں کی وجہ سے گھر کے مکین بہت تنگ ہوتے ہیں۔ تو آج ہم چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے چھپکلیاں بھی بھاگ جائیں گی اور آپ کو مہنگے اسپرے بھی نہیں خریدنے پڑیں گے۔

وہ چیزیں جنھیں رکھنے سے چھپکلیاں نہیں آتیں

لہسن، کافور کی گولیاں اور کٹی ہوئی پیاز ایسی چیزیں ہیں جن کی بو چھپکلیوں کو بہت ناگوار گزرتی ہے اور وہ ان سے بھاگتی ہیں۔ چولہے کے نیچے، کمروں کے کونوں میں اور بیسن کے نیچے ضرور رکھیں چھپکلیاں خود ہی بھاگ جائیں گی۔

سستا اسپرے

اس سستے اسپرے کو بنانے کے لئے آپ کو صرف گھر میں پہلے سے موجود سرخ مرچیں اور پانی چاہیے ہوگا۔ ان کو اسپرے بوتل میں ڈالیں اور کمرے کے کونوں میں اسپرے کردیں۔ اس سے چھپکلیوں کی جلد میں جلن ہوگی اور وہ جگہ چھوڑ دیں گی۔

کافی اور تمباکو

کافی پاؤڈر اور تمباکو کو مکس کر کے چھوٹی گولیاں بنا کر کمروں کے کونوں میں رکھ دیں۔ یہ گولیاں چھپکلیوں کے اندر جلن کا احساس پیدا کریں گی ان کو چکھنے سے وہ مرجائیں گی۔

انڈوں کے چھلکے

انڈے استعمال کرنے کے بعد ان کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے انھیں جوڑیوں کی صورت ہر کمرے کے کونے میں رکھ دیں۔ چھپکلیں ان سے خوفزدہ ہوتی ہیں۔ دیکھتے ہی آپ کا کمرہ چھوڑ دیں گی۔

Chupkali Bhagane Ka Totka

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chupkali Bhagane Ka Totka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chupkali Bhagane Ka Totka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3986 Views   |   06 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 May 2024)

چھپکلی مارنے کے لئے جھاڑو اٹھا کر ہلکان ہوگئے ہیں تو ٹہریں.. جانیں گھر میں موجود عام سی چیزوں سے چھپکلی کو منٹوں میں باہر کرنے کے طریقے

چھپکلی مارنے کے لئے جھاڑو اٹھا کر ہلکان ہوگئے ہیں تو ٹہریں.. جانیں گھر میں موجود عام سی چیزوں سے چھپکلی کو منٹوں میں باہر کرنے کے طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھپکلی مارنے کے لئے جھاڑو اٹھا کر ہلکان ہوگئے ہیں تو ٹہریں.. جانیں گھر میں موجود عام سی چیزوں سے چھپکلی کو منٹوں میں باہر کرنے کے طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔