روز صبح اپنے چہرے پر برف سے مساج کریں اور پائیں حیرت انگیز نتائج، جانیں چہرے پر برف کے مساج کے فوائد اور اس کا طریقہ کار

اسکن آئسنگ کے بہت سے فوائد ہیں، صبح سویرے اگر آپ اپنے چہرے پر آئس کیوب سے مساج کریں تو اس سے آپ کو ایسے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے، وہ بھی بنا مہنگے مہنگے پراڈکٹس استعمال کیے۔

یہ فوائد کیا ہیں جن سے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکتا ہے چلیں پھر جان لیتے ہیں۔

برف سے چہرے کے مساج کے حیرت انگیز فوائد

• اگر آپ اپنے چہرے پر برف سے مساج کریں گے تو اس سے آپ کے چہرے کی جلد کی نیچے موجود خون کی شریانوں میں خون کی روانی بہتر ہوگی، جس سے آپ کا چہرہ تروتازہ ہو جائے گا اور اس پر ایک قدرتی چمک آئے گی۔

• چہرے پر آئس کیوب سے مساج کرنے سے دانے اور دیگر جلد کے مسائل دور ہوتے ہیں چہرے پر موجود لال رنگت دور ہوتی ہے اگر الرجی وغیرہ کا سامنا ہو تو اس میں فائدہ پہنچتا ہے۔

• آپ کی آنکھوں کے گرد موجود ہلکے بھی آئسنگ کی وجہ سے کم ہو جائیں گے اور ٹھنڈک کی وجہ سے آپ خود کو چاقو چوبند محسوس کریں گے۔

• چہرے پر آئسنگ کرنے سے آپ کے کھلے مسام بند ہونے لگیں گے مگر اس کے لئے آپ کو باقاعدگی سے آئسنگ کرنی ہوگی، مسام بند ہو جانے سے آپ کا میک مزید دیر تک ٹہرے گا اور اچھا نظر آئے گا۔

• اگر آپ روزانہ چہرے پر آئس کیوب سے مساج کرنے کے عادت بنا لیں تو یہ وقت کے ساتھ ساتھ پیدا ہونے والی فائن لائنز اور جھائیوں سے نجات مل جائے گی۔

چہرے پر آئسنگ کرنے کا طریقہ کار

پانی میں گرین ٹی ڈال کر چھوڑ دیں جب اس کا عرق نکل جائے اور پانی میں گھر جائے تو اسے آئس ٹرے میں بھر کر فریزر میں رکھ کر جما لیں اور پھر صبح سویرے اس سے چہرے کا مساج کریں، آپ کھیرے کا جوس، لیموں کا عرق وغیرہ کو بھی آئس کیوب بنا کر اس سے چہرے کا مساج کر سکتے ہیں، یاد رہے کہ آئس کیوب کو کسی کپڑے یا پیپر ٹاول میں لپیٹ کر استعمال کریں براہِ راست چہرے پر برف نہ رگڑیں، اب سرکیولر موشن میں چہرے کا مساج کریں، بہترین نتائج کے لئے یہ نسخہ روز آزمائیں حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔

Chehry Par Barf K Massage K Hairat Angaiz Fawaid

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Par Barf K Massage K Hairat Angaiz Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Par Barf K Massage K Hairat Angaiz Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5676 Views   |   20 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 May 2024)

روز صبح اپنے چہرے پر برف سے مساج کریں اور پائیں حیرت انگیز نتائج، جانیں چہرے پر برف کے مساج کے فوائد اور اس کا طریقہ کار

روز صبح اپنے چہرے پر برف سے مساج کریں اور پائیں حیرت انگیز نتائج، جانیں چہرے پر برف کے مساج کے فوائد اور اس کا طریقہ کار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روز صبح اپنے چہرے پر برف سے مساج کریں اور پائیں حیرت انگیز نتائج، جانیں چہرے پر برف کے مساج کے فوائد اور اس کا طریقہ کار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔