قسمت کی دیوی کی ایسی مہربانی جس نے صرف چائے بیچنے پر ایک عام سی عورت کو کروڑ پتی بنا دیا

برصغیر پاک و ہند میں چائے کا شمار سب سے زيادہ پیے جانے والے مشروب کے طور پر ہوتا ہے اور ہر عام گھرانہ بھی ماہانہ ہزاروں روپے اس مشروب پر لٹا دیتا ہے-

چائے پینے والوں کے لیے اس کو پینے کا نہ تو کوئی وقت ہوتا ہے اور نہ بہانہ وہ اپنی ہر بیماری کا علاج صرف ایک کپ چائے کو سمجھتے ہیں اور اس پر لاکھوں دوپے سالانہ لٹا بھی دیتے ہیں- مگر آج ہم آپ کو ایک ایسی عورت کی کہانی بتائيں گے جس نے اس چائے کی محبت میں لاکھوں روپے لٹانے کے بجائے کروڑوں روپے کما لیے-

یہ کہانی بروک ایڈی نامی ایک خاتون کی ہے جو بھگتی نامی ایک چائے کمپنی کی سی ای او ہے وہ بطور ایک ہپی روحانی سکون کے حصول کے لیے 2002 میں ہندوستان گئی۔

دوسرے بہت سارے ہپیوں کی طرح اس کی زندگی کسی بھی قسم کی مقصدیت سے خالی تھی اور اس کا یہ سفر بھی بطور ہپی ہندوستان کی روحانیت کو تلاش کرنا تھا اپنے اس سفر میں جہاں اس کو بھارت کی دیگر کئی چیزوں نے متاثر کیا وہیں وہ ہندوستانی چائے کی رسیا ہو گئی-

ایک سال تک ہندوستان میں رہنے کے بعد جب وہ واپس امریکہ لوٹی تو وہاں جا کر اس نے چائے کو بہت مس کیا مگر امریکی معاشرے میں اسے ایسی چائے کہیں بھی نہ ملی جس پر اس نے گھر پر ہی ہندوستانی طریقے کے مطابق چائے بنا کر پینا شروع کر دی- اور جو مہمان نوازی وہ ہندوستانی معاشرے سے سیکھ کر گئی تھی اس کے مطابق اس نے گھر پر بلا کر دوسرے لوگوں کو بھی وہ چائے پلانا شروع کر دی-

یہ چائے لوگوں کو بہت پسند آئی اور لوگوں نے اس سے اس چائے کی ترکیب پوچھنی شروع کر دی اس بات نے بروک کو کاروبار کا ایک آئيڈيا دیا اور اس نے ادرک والی اس چائے کو لوگوں کی ڈیمانڈ پر سپلائی کرنی شروع کر دی اور اپنی اس چائے کے برانڈ کا نام انہوں نے بھگتی رکھ دیا-

ان کے اس برانڈ کو اتنی مقبولیت حاصل ہوئی کہ لوگ ان کے کاروبار میں پیسے لگانے کو تیار ہو گئے اور اس طرح 2007 میں انہوں نے بھگتی ٹی کو باقاعدہ ایک برانڈ کے طور پر رجسٹر کروا لیا اور امریکہ جیسے ملک میں جہاں لوگ ہاٹ اور کولڈ کافی کے رسیا تھے بھگتی ٹی کے نام سے کولڈ ٹی پیک کر کے پیش کرنا شروع کر دی-

ان کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی بڑے بڑے ہوٹلز نے کافی کے ساتھ ساتھ بھگتی ٹی بھی رکھنی شروع کر دی- یہاں تک کہ 2018 میں ان کا برانڈ نہ صرف ایک انٹرنیشنل برانڈ کی صورت اختیار کر چکا تھا بلکہ اس کا کاروباری حجم 227 کروڑ روپے تک جا پہنچا-

اور اس طرح صرف ایک کپ چائے کے ذریعے ایک ہپی عورت کی زندگی تبدیل ہو گئی اور اس نے صرف چائے پی ہی نہیں بلکہ اس سے کروڑوں روپے کما کر دنیا بھر کی عورتوں کو یہ سبق دے ڈالا کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی حاصل کرنا دشوار نہیں ہوتا ہے-

Chaye Ne Cror Pati Bana Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chaye Ne Cror Pati Bana Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chaye Ne Cror Pati Bana Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   3070 Views   |   13 Jun 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

قسمت کی دیوی کی ایسی مہربانی جس نے صرف چائے بیچنے پر ایک عام سی عورت کو کروڑ پتی بنا دیا

قسمت کی دیوی کی ایسی مہربانی جس نے صرف چائے بیچنے پر ایک عام سی عورت کو کروڑ پتی بنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قسمت کی دیوی کی ایسی مہربانی جس نے صرف چائے بیچنے پر ایک عام سی عورت کو کروڑ پتی بنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔