انگریزی سمجھ نہیں آرہی تھی۔۔ گھنٹوں سے بھوکے پیاسے بیٹھے تھے! اس شخص نے پہلی بار جہاز میں سفر کرنے والے بوڑھے میاں بیوی کی مدد کیسے کی کہ لوگ بھی خوش ہوگئے؟

“میں بہت دیر سے دیکھ رہا تھا کہ دونوں بوڑھے میاں بیوی پریشان لگ رہے تھے۔ کھانا بھی نہیں کھا رہے تھے۔ مجھے احساس ہوا کہ ایسا وہ اس لئے کررہے ہیں کیوں کہ انھیں انگریزی نہیں آتی وہ ایئر ہوسٹس کو یہ نہیں بتا پارہے تھے کہ وہ کیا کھانا چاہتے ہیں۔ دیکھ کر ہی پتا چل رہا تھا کہ دونوں پہلی بار جہاز میں سفر کررہے تھے“

یہ کہنا ہے امیتابھ شاہ کا جو بھارت میں یووا ان اسٹاپ ایبل کے نام سے این جی او چلا رہے ہیں۔ امیتابھ نے لنکڈ ان پر اپنے دہلی سے کانپور جانے کے سفر کی داستان سناتے ہوئے لکھا کہ جب وہ جہاز میں بیٹھے تو انھیں بزرگ میاں بیوی کا ایسا جوڑا ملا جو یقیناً پہلی بار جہاز میں سفر کررہا تھا کیوں کہ ان دونوں کو ہی کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔

جہاز کا عملہ بن کر ان کی مدد کی

امیتابھ شاہ لکھتے ہیں کہ ان سے بزرگوں کی مجبوری دیکھی نہیں گئی اس لئے انھوں نے ان کی مدد کرنے کی ٹھانی۔ امیتابھ ان کے پاس جہاز کے عملے کے طور پر گئے اور پوچھا کہ کیا آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کچھ دیر میری طرف سیکھا اور کہا کہ ہماری تصویر کھینچ کر بیٹی کے نمبر پر بھیج دیں تا کہ اسے تسلی ہوجائے کہ ہم ٹھیک ہیں۔ امیتابھ نے ایسا ہی کیا۔ اس کے بعد امیتابھ نے انھیں کھانا کھانے میں مدد کی اور دوران سفر ان کا بھرپور خیال رکھا۔

کسی کی مدد کرنے سے ہمیں خوشی ملتی ہے

امیتابھ لکھتے ہیں کہ فلائٹ سے اتر کر جب وہ جانے لگے تو وہ بہت خوش تھے اور مجھے دیکھ کر مسکرا رہے تھے۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ کسی کے لئے نرم دلی کا رویہ اپنانا ان کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی کتنی خوشی دیتا ہے۔

Boorhy Mian Biwi Ki Madad

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Boorhy Mian Biwi Ki Madad and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Boorhy Mian Biwi Ki Madad to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2236 Views   |   04 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 May 2024)

انگریزی سمجھ نہیں آرہی تھی۔۔ گھنٹوں سے بھوکے پیاسے بیٹھے تھے! اس شخص نے پہلی بار جہاز میں سفر کرنے والے بوڑھے میاں بیوی کی مدد کیسے کی کہ لوگ بھی خوش ہوگئے؟

انگریزی سمجھ نہیں آرہی تھی۔۔ گھنٹوں سے بھوکے پیاسے بیٹھے تھے! اس شخص نے پہلی بار جہاز میں سفر کرنے والے بوڑھے میاں بیوی کی مدد کیسے کی کہ لوگ بھی خوش ہوگئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انگریزی سمجھ نہیں آرہی تھی۔۔ گھنٹوں سے بھوکے پیاسے بیٹھے تھے! اس شخص نے پہلی بار جہاز میں سفر کرنے والے بوڑھے میاں بیوی کی مدد کیسے کی کہ لوگ بھی خوش ہوگئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔