آج کل کی نسل میں برداشت نہیں ہے۔۔ بہروز سبزواری نے بیٹے کی مثال دے کر بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار نئی نسل پر ڈال دیا

"میں نے 36 برس پہلے ایک شادی کی تھی. میرے بیٹے نے 10 سال میں دو شادیاں کر لیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا جنھوں نے اپنی اہلیہ سفینہ کے ساتھ نعمان اعجاز کے ٹاک شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی.

ایک سوال کے جواب میں سفینہ بہروز کا کہنا تھا کہ آج کل نئی نسل میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں میں برداشت نہیں رہی.

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بیاہ کر آئی تھیں تو جوائنٹ فیملی سسٹم تھا اور سب ایک ساتھ رہتے تھے. انھیں سب کا خیال رکھنا اچھا لگتا تھا. لیکن آج کل کے بچوں میں وہ برداشت نہیں ہے جو ہم میں تھی، جو ہمیں سکھائی گئی. شاید کسی کو عقل آجائے.

بہروز اور سفینہ نے بتایا کہ ہمارے لئے بیٹے کا سکون زیادہ اہم ہے. ہماری بڑی پوتی نوریح ہمیں بہت پیاری ہے اور ہم اپنی سابقہ بہو کے گھر جاتے ہیں وہ بھی ہماری بیٹی ہے. یہ نہیں چاہتے کہ کل کو پوتی کو لگے کہ میری ماں سے کوئی بات نہیں کرتا. لوگ کچھ بھی کہیں ہمیں اپنی زندگی اچھی گزارنی ہے. شادی شدہ جوڑے برداشت کرنا سیکھیں اور ایک دوسرے کو سمجھیں.

Bahroze Sabzwari Opens Up About High Rate Of Divorces

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bahroze Sabzwari Opens Up About High Rate Of Divorces and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bahroze Sabzwari Opens Up About High Rate Of Divorces to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5684 Views   |   08 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 May 2024)

آج کل کی نسل میں برداشت نہیں ہے۔۔ بہروز سبزواری نے بیٹے کی مثال دے کر بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار نئی نسل پر ڈال دیا

آج کل کی نسل میں برداشت نہیں ہے۔۔ بہروز سبزواری نے بیٹے کی مثال دے کر بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار نئی نسل پر ڈال دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آج کل کی نسل میں برداشت نہیں ہے۔۔ بہروز سبزواری نے بیٹے کی مثال دے کر بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار نئی نسل پر ڈال دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔