میرے بچے نے میری جان بچائی لیکن خود نہ بچ سکا ۔۔ خاتون کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے ایک معمولی چیک اپ برا خواب بن گیا؟

ایک ماں اپنے بچے کی خاطر اپنی جان تک دے سکتی ہے، یہ بات تو آپ نے بہت بار سنی ہوگی اور اسکی کئی مثالیں بھی دیکھی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی کہانی بتانے جارہے ہیں جہاں ایک بچے نے اپنی ماں کی جان بچائی ہے۔

آئیے بچے کی ماں لورا اسٹریتھرن کی زبانی سنتے ہیں کہ ایسا کیا ہوا تھا ان کے ساتھ

لورا بتاتی ہیں، جب ستمبر 2020 میں مجھے اپنے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو ہم بہت خوش تھے لیکن 3 مہینے بعد دسمبر میں ہی مجھے اپنے حمل کے ضائع ہونے کی تکلیف برداشت کرنی پڑی۔

لورا کہتی ہیں، ہم صرف چیک اپ کے لیئے ہسپتال گئے تھے جہاں ہمیں پتہ چلا کہ بچے کی دل کی دھڑکن نہیں ہے وہ بند ہوچکی ہے، مگر ایک نیلے رنگ کی رگ بہت واضع طور پر نظر آرہی تھی۔ میں اپنی ڈاکٹر کے پاس گئی وہ بہت اچھی تھی، اس نے مجھے کہا کہ ہم آپ کو بریسٹ کلینک بھیجتے ہیں۔

ڈاکٹر نے کہا، لورا یہ بات کرنا آسان نہیں ہے لیکن ہمیں آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ کو بریسٹ کینسر ہے، یہ سن کر مجھے ایسا لگا جیسے کہ میری دنیا بکھر گئی ہو۔

ابتدائی طور پر رسولی آپریشن کے لیے بہت بڑی تھی، لہذا پہلے میری چھ کیمو تھراپی ہوئیں اسکے بعد 10 گھنٹے طویل آپریشن چلا۔ وہ اسٹیج تھری کا کینسر تھا جو میرے جسم سے نکال دیا گیا تھا، اور اس موقع پر مجھے بتایا گیا کہ، "میرے بچے نے میری جان بچائی ہے"

میرے جسم میں جو رسولی تھی وہ ایسٹروجن ہارمون کی وجہ سے بڑھتی ہے، یہ الفاظ میرے زہن میں نقش ہوگئے کہ "اگر میرا حمل ٹھیک چلتا رہتا تو آج میں زندہ نہ ہوتی"

میں بس امید کرتی ہوں کہ میرا مستقبل اچھا ہوگا، اپنی زندگی کو معمول کے مطابق گزارنا مشکل ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب میری اور میرے شوپر کی ایک فیملی ہوگی اور تب ہم اپنی زندگی کی خوبصورت کہانی سنا سکیں گے۔

Bachy Ne Meri Jan Bachai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachy Ne Meri Jan Bachai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachy Ne Meri Jan Bachai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1573 Views   |   19 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

میرے بچے نے میری جان بچائی لیکن خود نہ بچ سکا ۔۔ خاتون کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے ایک معمولی چیک اپ برا خواب بن گیا؟

میرے بچے نے میری جان بچائی لیکن خود نہ بچ سکا ۔۔ خاتون کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے ایک معمولی چیک اپ برا خواب بن گیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بچے نے میری جان بچائی لیکن خود نہ بچ سکا ۔۔ خاتون کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے ایک معمولی چیک اپ برا خواب بن گیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔