بچوں کے گلے میں سوزش اور خارش کو ختم کرنے کے چند گھریلو نسخے

اگر آپ کے چھوٹے سے بچے کو بخار ہو یا نزلہ ہو تو آپ کو اس کی علامات دیکھ کر یہ بات معلوم ہو جاتی ہے، لیکن اگر بچے کا گلا خراب ہے گلے میں خارش اور سوزش ہے تو آپ کو کیسے معلوم ہوگا؟ بچہ بول بھی نہیں سکتا اور آپ اس کی پریشانی کو جان بھی نہیں پائیں گے۔
خوش قسمتی سے 2 سال تک کے بچوں میں گلے کی سوزش یا کوئی اور مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ ماں کے دودھ پر پلتے ہیں اور ایسا کچھ نہیں کھاتے یا پیتے جو انہیں نقصان دے، لیکن 2 سال سے بڑی عمر کے بچوں میں آواز کی تبدیلی اور گڑگڑاہٹ اس بات کی طرف آپ کو متوجہ کرتی ہے کہ ان کے گلے میں کوئی مسئلہ ہے اور یوں آپ جان جاتے ہیں کہ ان کے گلے میں سوزش یا پھر خراش ہے۔

بچوں کے گلے میں خراش یا سوزش ہے تو کیسے معلوم ہوگا؟

ایسے میں بچہ روئے گا کھانا نہیں کھائے گا پانی کم پیئے گا ہو سکتا ہے کہ بچے کی گردن سوجی ہوئی محسوس ہو، اس کی سانس سے بدبو آئے یا پھر کھانسی بہت شدت اختیار کر جائے۔

بچوں میں گلے کی خراش اور سوزش کی وجوہات

یوں تو اس کی وجہ کوئی بھی ہو سکتی ہے جیسے موسم کی تبدیلی، کھائی یا پی جا نے والی کسی چیز کا نقصان وغیرہ لیکن اس کی چند اہم وجوہات جو ڈاکٹرز بتاتے ہیں وہ ذیل ہیں۔
بچوں میں کسی قسم کی الرجی یا کسی چیز کی الرجی کی وجہ سے انہیں گلے میں خراش یا سوزش کی تکلیف ہو سکتی ہے، اگر بچوں کو موسم کی وجہ سے یا کچھ کھانے پینے کی وجہ سے ٹھنڈ لگ جائے تو اس کی وجہ سے بھی انہیں اس پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے، اگر اس بیماری کا وائرل چل رہا ہو تو یہ ایک سے دوسرے بچے میں منتقل ہو سکتی ہے، زیادہ کھانسی کی وجہ سے بھی بچوں میں یہ مسئلہ لاحق ہو سکتا ہے۔

بچوں کے گلے میں سوزش اور خارش کو ختم کرنے کے چند گھریلو نسخے

• اگر آپ کے بچے کو گلے میں سوزش اور خراش ہے تو اسے ایک چمچ نیم گرم شہد پلائیں۔
• کوشش کریں کہ اسے سادہ پانی نہیں بلکہ نیم گرم پانی پلائیں۔
• ان کے گلے پر بچوں کو لگائی جانے والی وکس لگائیں۔
• بچوں کو گرم پانی کی بھانپ دیں، لیکن بے حد خیال سے، اور انہیں نیم گرم پانی سے نہلائیں ساتھ ہی ٹھنڈی ہوا سے بچائیں اور گرم کپڑے پہنائیں۔

Bachon Ki Galay Ki Sozish Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ki Galay Ki Sozish Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ki Galay Ki Sozish Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rabia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2448 Views   |   20 Aug 2022
About the Author:

Rabia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rabia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 May 2024)

بچوں کے گلے میں سوزش اور خارش کو ختم کرنے کے چند گھریلو نسخے

بچوں کے گلے میں سوزش اور خارش کو ختم کرنے کے چند گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کے گلے میں سوزش اور خارش کو ختم کرنے کے چند گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔