بچوں کے دانتوں کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

دانتوں کی خرابی صرف ٹافیاں اور میٹھی گولیاں کھانے سے ہی نہیں ہوتی بلکہ مختلف قسم کے اور کھانے بھی دانتوں میں خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ نشاستہ دار خوراک کے ساتھ ساتھ کچھ پھل، مشروبات، مونگ پھلی کا مکھن، نمکین بسکٹ اور آلو کے چپس بھی دانتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ دانتوں کو نقصان پہنچانے میں یہ عوامل بھی شامل ہیں کہ ایسی چیزیں دن میں کتنی بار کھائی جاتی ہیں اور ان کے اجزاء کتنی دیر تک منہ میں رہتے ہیں۔

شیرخوار بچوں کے دانت کیسے خراب ہوتے ہیں؟
چھوٹے بچوں کے زیادہ تر سامنے والے دانت خراب ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کے دوسرے دانت بھی خراب ہو سکتے ہیں۔ اکثر والدین یہ بات نہیں جانتے کہ ان کے بچوں کے دانت پہلی بار نکلنے کے فوراً بعد بھی خراب ہوسکتے ہیں۔ یہ خراب دانت کے اندر تک گہرائی میں پہنچ سکتی ہے جس سے دانت کی نشوونما مستقل طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔ عام طور پر اس خراب کی وجہ بچے کا بوتل سے دودھ پینا خیال کیا جاتا ہے۔ دانتوں کی یہ خرابی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کوئی بچہ کافی عرصے تک چینی ملا دودھ یا کوئی میٹھا مشروب پیتارہے۔ چینی ملے دودھ یا مشروب میں پائے جانے والے تیزابی اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے دانتوں میں انحطاط شروع ہوجاتا ہے۔

بچوں کے دانتوں کی خرابی کی وجہ کیا ہے؟
دانتوں کے ماہرین کا خیال ہے کہ جو بچے بہت زیادہ سوڈا پیتے ہیں اور ایسے مشروبات کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں جن میں غذائیت موجود ہوتی ہے، ان میں بڑے ہونے کے بعد کچھ سنگین بیماریوں مثلاً ذیابیطس اور ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپروسس کے ساتھ ساتھ دانتوں کے خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ ملے مشروبات یعنی سوڈا وغیرہ دانتوں کی اوپر کی چمک دار تہہ کو ختم کرسکتے ہیں۔ ان مشروبات میں چپکنے والے ایسے میٹھے اجزاء ہوتے ہیں جنہیں ہمارے منہ میں موجود بیکٹریا اپنی خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ وہ ان اجزاء کو توڑ کر تیزابی مادوں میں تبدیل کردیتے ہیں جو دانتوں کی سطح پر چپک جاتے ہیں۔

بچوں کے دانتوں کو کس طرح خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے؟
بچوں کو یہ سکھایا جانا چاہیے کہ اسکول میں کچھ کھانے کے بعد وہ کلی کرکے اپنے دانتوں کو صاف کریں۔ فلورائیڈ ملا پانی استعمال کریں اور بہتریہی ہے کہ بچے صاف اور تازہ پانی پئیں۔ سوڈے کے مشروبات نلکی کے ذریعے پئیں تاکہ اس کی مٹھاس دانتوں کو نہ لگے۔ بوتلوں میں بند پھلوں کے رس میں عام طور پر چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے ان سے دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
دانتوں کا باقاعدگی سے ڈاکٹری معائنہ کروانا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے دانتوں کو خرابی سے محفوظ رکھنے کے لیے فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے شیرخواربچے کے دانت نکلنے کے فوراً بعد اسے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لیے لے جائیں۔ دانتوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر کھانے کے بعد بچوں کے دانتوں کو برش کرائیں، انہیں باقاعدگی سے خلال کی عادت ڈالیں اور فلورائیڈ ملے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرائیں۔

Bachon Ke Dant Ko Kharab Hone Se Kaise Bachaya Jaaye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ke Dant Ko Kharab Hone Se Kaise Bachaya Jaaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ke Dant Ko Kharab Hone Se Kaise Bachaya Jaaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   18376 Views   |   17 Jun 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 May 2024)

There are a lot of things that can be found out about you..It benefits us greatly Keep doing this work and keeps people happy....

  • Shazia sabir, Lahore

بچوں کے دانتوں کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

بچوں کے دانتوں کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کے دانتوں کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔