Puff Pastry Recipe in Urdu

Find delicious Puff Pastry recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Puff Pastry recipe is one of the common and most searched dishes in the Sweets & Cakes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Puff Pastry recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Puff Pastry
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

30110 Views 1 Comments

Puff Pastry
اجزاء:
اجزاء :
مید ہ ۔۔۔۔۔۔۔۔250گرام
پگھلاہوا مکھن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چٹکی
انڈے کی زردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد انڈے کی
پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک لیٹرکا آٹھواں حصہ
ٹھنڈا مکھن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔250گرام
رول کرتے ہوئے جو میدہ استعمال ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
ترکیب:
ترکیب :
میدے کو ایک پیالے میں ڈال کر ساتھ ہی 25گرام پگھلاہوا مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں کہ میدہ بریڈ کرمبز کی شکل کا ہو جائے ۔ پھر نمک اور انڈے کی زردی ڈال کر پانی کے ساتھ اچھی طرح گوندھ لیں اور کلنگ فلم سے اچھی طرح ڈھک کر 30منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔
پھر 250گرام ٹھنڈے مکھن کو چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
تھوڑا سا خشک میدہ ڈال کر مکس کریںاور پھر اس مکھن کو پلاسٹک شیٹ کے درمیان رکھ کر کوَر کریں ۔
اب مکھن کو رول تقریباً19x19سینٹی میٹر چوڑا اور لمبا اور فریج میں کم از کم 30منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
اب جو میدہ گوندھا تھا اُسے رول کریں 20سینٹی میٹر چوڑا اور 40سینٹی میٹر لمبائی میں ۔ اب اس پر رول کیا ہوا مکھن رکھ کر سائیڈوں پر پانی لگائیں ۔
مکھن کو میدے سے ڈھک کر سائیڈوں کوآرام سے جوڑ لیں ۔
تھوڑا سا لمبائی میں کرکے رول کریں ۔
اب رول کئے ہوئے میدے کی تین تہیں بنائیں ۔ خشک مید ہ چھڑک کر دوبارہ رول کریں
اب پھر تین تہیں بنائیںاور بیس سے تیس منٹ کے لئے ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔ کیونکہ دھیان رکھنا ہے کہ رول کرتے ہوئے مکھن گرم ہوگر پگھل نہ جائے ۔مکھن پگھل گیا تو پف صحیح نہیں بنے گا ۔
اب پھر لمبائی میں رول کریں ۔
اب پھر اسی طرح تہیں بنائیں اور فریج میں رکھ دیں ۔
اور آپ کی پف پیسٹری تیار ہے اسے آپ فریز بھی کرسکتے ہیں اور پیٹیز وغیرہ بنا کر بھی فریز کئے جاسکتے ہیں ۔ جب استعمال کرناہو تو تین ملی میٹر کی موٹائی تک رول کرلیں اور پھر اپنی ضرورت اور پسند کے حساب سے کاٹ لیں ۔
Posted By: Aneela, Karachi

Find out the Puff Pastry Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sweets & Cakes. Puff Pastry is very famous in desi people. At KFoods you can find Puff Pastry and all the urdu recipes in a very easiest way.

Puff Pastry

Puff Pastry in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sweets & Cakes.

Reviews & Comments

What a lovely dish it is. Me and my all friends love cooking especially Puff Pastry recipe and also some other dishes from cake recipes. Let me make this today, I will tell you about it's taste.

  • Aiman, Lahore