Question | سوال Back to Ask KF

Q Gher Zaroori Balo Ka Ilaj Bata Dain

q غیرضروری بالوں کا علاج بتا دیں

Posted By : Najma 2437 Views

Mere chehry per boht ziada gher zaroori bal hain aur in growth bhi boht ziada hoti hai. Please koi asan gharelu ilaj bata dain. Shukriya

Best Answers

دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
انڈے کی سفید ۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ

بنانے کا طریقہ :
ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی اور شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔
گاڑھا سا پیسٹ تیار ہے

لگانے کا طریقہ :

پہلا مرحلہ :
تھوڑا سا پیسٹ لے کر چہرے پر لگاکر خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں ۔
خشک ہوجائے تو دوبارہ یہ پیسٹ چہرہ پر لگاکر خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں ۔
دوبارہ خشک ہوجائے تو تیسری بار یہ پیسٹ چہرہ پر لگا کر خشک ہونے کے لئے چھوڑدیں ۔
مطلب تین تہہ اپنے چہرے پر خشک ہونے دیں ۔
یہ یاد رکھیں کہ چہرے کوپانی سے نہیں دھونا ۔

دوسرا مرحلہ :
ٹھنڈے دودھ میں کاٹن یا ململ کا کپڑا بھگوکر چہرے پر ہلکے ہاتھ سے رگڑ کر پیسٹ کو صاف کرلیں ۔

نوٹ :
اس نسخہ کو ہفتے میں چار دن استعمال کرنا ہے ۔
اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹس نہیں ۔
17سال سے بڑی عمر کی خواتین استعمال کرسکتی ہے ۔
نیز مرد حضرات بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔
Posted On : 17 Feb 2019 | Replied By : Kfoods

Relevant Queries

 
 

Post Your Answer



Featured Queries