Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Tazeen 1237 Views 0 Comments Apr 05, 2021


قبض سے نجات پانے کے آسان قدرتی طریقے

قبض کو ام الامرض بھی کہا جاتا ہے اور قبض بہت سے ادویات کا عام سائیڈ ایفیکٹ ہے آپ کی جسمانی صحت بھی قبض کی وجوہات میں سے ایک ہو سکتی ہے جسمانی صحت خراب ہونے کی صورت میں۔ہو سکتا ہے کہ کسی بیماری کے سائیڈ ایفیکٹ کے طور پر آپ کی آنتوں میں خوراک کی حرکت محدود ہو جائے جس کی بناء پر آپ قبض کا شکار بن سکتے ہیں لہذا کسی بھی بیماری یا جسمانی صحت میں خرابی کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ قبض کی تکلیف سے بچا جا سکےاس کے علاوہ چند گھریلو ٹوٹکے بھی ضرور آزمائیں جو قبض کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیرہ

سونے سے قبل ایک چائے کا چمچ شیرے کا استعمال صبح کے وقت قبض سے ریلیف میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس شیرے میں کافی مقدار میں وٹامنز اور منرلز خاص طور پر میگنیشم شامل ہوتے ہیں جو اس بیماری میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔

کشمش

فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے۔ چیری اور خوبانی بھی فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور قبض کو زوردار ضرب لگاتی ہیں۔

سونف

اگر پیٹ کی بیماریوں کے لئے کسی قدرتی چیز کا نام لیا جائے تو سونف اس میں سب سے زیادہ مفید ہے۔اس کے استعمال سے آنتوں کو سکون ملے گا اور پیٹ سے گیس خارج ہوگی اور قبض سے نجات ملے گی۔آپ چاہیں تو ایک چمچ سونف کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں اور آدھا پانی رہ جانے پر یہ مشروب پی لیں،باقاعدہ استعمال سے آپ واضح فرق دیکھیں گے۔

لیموں پانی

لیموں پانی میں شامل سیٹرک ایسڈ غذائی نظام میں تحریک کا کام کرتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مواد کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر صبح ایک گلاس لیموں پانی یا لیموں کو چائے میں شامل کرکے استعمال کریں جس سے نظام ہاضمہ میں بہتری آئے گی۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg