Palkon Ko Ghana Aur Lamba Karne Ka Tarika

Palkon Ko Ghana Aur Lamba Karne Ka Tarika
Posted By:Sadia 1468 Views
0 Comments Nov 30, 2021


بھنوؤں اور پلکوں کو گھنا بنایئے ڈاکٹر بتول کی بیوٹی ٹپ آزمائیے اور پھر دیکھیں چند ہی دِنوں میں پلکیں کیسی لمبی لمبی ہو جاتی ہیں

خوبصورت بالوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھنویں اور لمبی پلکیں بھی حسن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اور آج کل تو موٹی گھنی بھنوؤں کا فیشن ہے اور پلکیں تو لوگ لمبی اور گھنی بنانے کے لئے ٹریٹمنٹ کروا رہے ہیں۔
لیکن آپ کو یہ سب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ڈاکٹر بتول اشرف کی ایسی بیوٹی ٹپ بتا رہے ہیں جس کو 1 سے 2 مرتبہ استعمال کر کے ہی آپ کو اپنی پلکوں اور بھنوؤں میں واضح فرق نظر آجائے گا، تو پھر دیر کیسی چلیں شروع کرتے ہیں۔

پلکوں اور بھنوؤں کو گھنا کرنے کی بہترین ٹپ

• ایک چمچ کلونجی کا تیل لیں۔
• ایک چمچ کیسٹر آئل لیں۔
• اب اس میں ایک چمچ روزمیری شامل کریں۔
• اب اس میں ایک عدد لہسن کا جوا 4 ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈال دیں۔
• اب اس میں ایک بایوٹِن کی گولی یا وٹامن ای کیپسول شامل کریں۔
• اسے اچھی طرح مکس کریں اور 2 دن تک رکھنے کے بعد اسے صبح دوپہر شام تینوں ٹائم بھنوؤں اور پلکوں پر لگائیں۔
• کچھ ہی دنوں میں بےحد لمبی گھنی پلکیں اور بھنویں مل جائیں گی۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Palkon Ko Ghana Aur Lamba Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Palkon Ko Ghana Aur Lamba Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Palkon Ko Ghana Aur Lamba Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Palkon Ko Ghana Aur Lamba Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments