Pait Ki Bemariyon Ka Ilaj

Pait Ki Bemariyon Ka Ilaj
Posted By:Sadia 432 Views
0 Comments Oct 02, 2021

بارش کے موسم میں گیسٹرو اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے ڈاکٹر اُمِ راحیل کا وہ نسخہ جو دے ان مسائل سے منٹوں میں نجات
بدلتے موسم، بارشوں اور مون سون کے دوران اکثر ہمیں صحت اور بیوٹی دونوں میں چند مسائل کا سامنا ہوتا ہے جیسے کہ اس موسم میں گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے، معدے کی گرمی، پیٹ درد، پیٹ کی خرابی ان تمام کا آسان علاج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ڈاکٹر امِ راحیل کی بہترین اور آسان ریمیڈی۔

گیسٹرو اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کا علاج


• اجزاء

ایک پیالے میں سوکھا ہوا پودینہ ڈالیں 7 سے 8 پتیاں
پسی ہوئی اجوائن ایک چائے کا چمچ
آملہ پاؤدر ایک چائے کا چمچ
ادرک باریک کٹی ہوئی
کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا کپ

• ترکیب

ایک پیالے میں سوکھا ہوا پودینہ، پسی ہوئی اجوائن، ،آملہ پاؤڈر، ادرک، کالی مرچیں،سفید زیرہ، اور لیموں کا رس ڈال کر ان اجزاء کو مکس کریں کہ یہ لیموں کے رس میں بھیگ جائیں، اب اسے کسی باریک کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں، اگلے دن جب یہ سوکھ جائے تو اس میں ایک مرتبہ پھر لیموں کا رس شامل کریں اور ایک دن کے لئے رکھ دیں، اب اگلے دن ان تمام اجزاء کو باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور روزانہ کھانے کے بعد اس کی ایک چٹکی کھا لیں یا پانی میں ڈال کر پی لیں، آپ اسے جوس اور لسی وغیرہ پر چھڑک کر بھی استعمال کر سکتے ہیں، اس کے استعمال سے پیٹ اور معدے سے جڑے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Pait Ki Bemariyon Ka Ilaj in most easiest way. Find Pait Ki Bemariyon Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Pait Ki Bemariyon Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Pait Ki Bemariyon Ka Ilaj.

Relevant Totkay

Reviews

Comments