Massy Khatam Karne Ka Tarika

Massy Khatam Karne Ka Tarika
Posted By:Sadia 1504 Views
0 Comments Nov 12, 2021


موم بتی سے کریں جسم کے مختلف حصوں پر موجود مسوں کا خاتمہ ۔۔ مگر کیسے؟ جانیئے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا حیرت انگیز نسخہ

اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ان کے جسم پر چہرے پر یا گردن پر کالے یا براؤن مسے موجود ہیں جو انہیں پسند نہیں ہیں اور وہ ان کو ختم کرنا چاہتے ہیں، کئی لوگ تو اسے کٹوا لیتے ہیں اور کئی سرجری سے نکلوا دیتے ہیں۔
مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ سستی سی موم بتی سے بھی ان مسوں کا خاتمہ ممکن ہے، آیئے آپ کو بتاتے ہیں ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ایسا حیرت انگیز نسخہ جو کر دے گا مسوں کا جڑ سے خاتمہ۔

جسم سے سیاہ و براؤن مسوں کا خاتمہ کرنے کے گھریلو نسخہ

آدھا چائے کا چمچ پیٹرولیم جیلی لیں، اس میں آدھا چائے کا چمچ موم بتی شامل کریں (موم بتی کو کدوکش کر کے ڈالیں) اب اس میں تازہ ادرک لے کر اسے امام دستے میں کوٹ کر اس کا پیسٹ بنا کر اس کو باریک کپڑے میں نکال کر یا چھنی سے چھان کر اس کا تازہ عرق ایک چائے کا چمچ ڈالیں۔
اب ان تینوں کو اچھی طرح مکس کریں اور روزانہ جسم پر جہاں جہاں بھی مسے ہوں اسے وہاں کاٹن بڈ کی مدد سے لگائیں، اس کو ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور پھر صاف کر لیں۔
اس کو روزانہ تازہ بنا کر لگائیں اور اس کا استعمال 5 سے 6 دن جاری رکھیں جسم پر جہاں بھی مسے ہوں وہاں لگائیں تو مسے جھڑ جائیں گے اس کے بعد اس خالی جگہ پر آپ کوئی بھی مرہم یا چکنی کریم لگا لیں۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Massy Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Massy Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Massy Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Massy Khatam Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments